کبھی کبھار قسمت ایسے دروازے کھول دیتی ہے جن کی ہم توقع بھی نہیں کرتے۔ امریکہ کی ریاست کینٹکی کی رہائشی ایک خاتون، کیتھی بیلی، کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے محض 5 ڈالر خرچ کر کے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور حیرت انگیز طور پر 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

کیتھی اپنی بیٹی کے ساتھ چائنیز کھانا کھا رہی تھیں۔ کھانے کے اختتام پر انہوں نے اپنی بیٹی کی ’فورچون کوکی‘ دیکھی، جس کے پیچھے کچھ نمبر لکھے ہوئے تھے۔ بس وہی نمبر ان کے ذہن میں رہے۔

چندہ کرکے لاٹری کا ٹکٹ لینے والی خاکروب خواتین راتوں رات کروڑ پتی بن گئیں

کیتھی نے کینٹکی لاٹری کی ویب سائٹ پر جا کر ’گولڈن پلے اسنیک ٹرپل پلے‘ نامی گیم پر 5 ڈالر کی شرط لگائی اور ’فورچون کُوکی بونس‘ آپشن کو منتخب کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’میں اکثر یہی بونس چنتی ہوں۔ اس دن بھی یونہی دبایا اور قسمت چمک اٹھی۔‘

جب کیتھی اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ مصروف تھیں، تو اچانک اسکرین پر ’جیت‘ کا پیغام نمودار ہوا اور نیچے 50,000 ڈالر کی رقم لکھی تھی (جوپاکستانی 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بنتی ہے) ۔ پہلے تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ بعد میں کینٹکی لاٹری کی جانب سے انہیں ای میل موصول ہوئی جس میں ان کی جیت کی تصدیق کی گئی۔

خواب نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جتوادی

ٹیکس کٹوتی کے بعد کیتھی کو تقریباً 36 ہزار ڈالر ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ رقم مستقبل کی ضروریات کے لیے بچا کر رکھیں گی، کیونکہ ان کے شوہر دسمبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں، ’ہم نے گھر، وین اور ٹرک کے اخراجات پہلے ہی سنبھال لیے ہیں، تو یہ پیسے صرف بچت میں اضافہ کریں گے۔‘

More

Comments
1000 characters