معروف اطالوی فیشن برانڈ پراڈا کی جانب سے روایتی کولہاپوری چپل کے انداز پر مبنی چپل متعارف کرانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اب اس بحث میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی دلچسپ انداز میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔
اداکارہ نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ سورج کی روشنی میں سن لاؤنج پر آرام سے بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے پاؤں میں سلور رنگ کی روایتی کولہاپوری چپل پہنی ہوئی ہے۔ تصویر کے ساتھ کرینہ نے کیپشن میں لکھا:
“سوری پراڈا نہیں… بلکہ میری او جی کولہاپوری “
چپل چوروں کی چاندی: کولہا پوری چپل صرف 3 لاکھ 36 ہزار روپے میں، ایسا کیا خاص ہے؟
اس سادہ مگر مؤثر پیغام کے ذریعے کرینہ نے نہ صرف اپنے انداز کا اظہار کیا بلکہ روایتی ہنرمندوں کے کام کی بھی کھل کر حمایت کی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پراڈا نے میلان فیشن ویک 2025 میں مردانہ فٹ ویئر کلیکشن میں ایسی چپلیں پیش کیں جن کا انداز مہاراشٹرا اور کرناٹک کی روایتی کولہاپوری چپل سے کافی مشابہ تھا۔
پشاوری چپل کے ساتھ کپتان چپل اور زرداری سینڈل کی مانگ
تاہم، پراڈا کی جانب سے ان چپلوں کو صرف ”لیدر فٹ ویئر“ قرار دیا گیا اور ان کے ثقافتی پس منظر یا اصل کاریگروں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ پراڈا یہ چپلیں 3 لاکھ 36 ہزار روپے میں روپے میں فروخت کر رہا ہے، جبکہ بھارت میں یہی چپلیں 400 روپے میں ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں۔ صارفین نے اسے ثقافتی سرقہ قرار دیا۔
فاسٹ فوڈ چین کی طرف سے فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ متعارف
تنقید کے بعد پراڈا نے تسلیم کیا کہ ان کی چپلیں کولہاپوری ڈیزائن سے متاثر تھیں۔
برانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مہاراشٹر چیمبر آف کامرس اور روایتی کاریگروں کے ساتھ 11 جولائی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرے گا تاکہ ممکنہ تعاون پر بات چیت کی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد کولہاپوری چپل کی عالمی سطح پر شناخت اور فروغ میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کرینہ کپور کا یہ سادہ مگر معنی خیز ردِ عمل اس بات کا مظہر ہے کہ روایتی ہنر آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے مہنگے ڈیزائنر جوتے کے بجائے اپنی اصلی کولہاپوری چپل پہن کر اس فن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
اس وقت کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان اور بچوں کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سڑکوں پر گھومتی اور فیملی کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔