روزانہ سونے سے پہلے محض پانچ منٹ کی ہلکی سی اسٹریچنگ نہ صرف جسمانی سکون دیتی ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی آرام فراہم کرتی ہے۔

فزیوتھراپی کے ماہرین کےمطابق، رات کو کی جانے والی مختصر اسٹریچنگ جسم کے پٹھوں کو کھینچ کر لمبا کرتی ہے، جس سے دن بھر کا تناؤ اور تھکن کم ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو دن بھر بیٹھے رہتے ہیں یا زیادہ جسمانی مشقت کرتے ہیں، ان کے لیے یہ معمولی سی عادت پٹھوں کی کھچاؤ اور سوجن کو ختم کر کے جسم میں نرمی اور راحت پیدا کرتی ہے۔

ورزش کی عادت اور انسان کی شخصیت کے درمیان کیا رشتہ ہے؟

اسٹریچنگ کا یہ عمل نہ صرف جسم کو سکون دیتا ہے بلکہ دماغ کو بھی ایک پرسکون حالت میں لے آتا ہے، جس سے نیند میں بہتری آتی ہے اور نیند جلد آنے لگتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل پیرایسمپیتھٹک نروس سسٹم کو متحرک کرتا ہے، جو دل کی دھڑکن کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے، اور ایک ذہنی و جسمانی توازن پیدا کرتا ہے۔

کم وقت میں زیادہ فائدہ: مسلز بنانے کے لیے کتنی ورزش کافی ہے؟

اسٹریچنگ کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ عضلات اور بافتوں میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے۔ اس عمل کے ذریعے جسم کو ضروری غذائی اجزاء اور آکسیجن بہتر طریقے سے پہنچتے ہیں، جبکہ میٹابولک فضلہ مؤثر انداز میں خارج ہوتا ہے۔ نتیجتاً جسم میں ایک خوشگوار گرمی اور سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

اسٹریچنگ کے دوران سانس لینے اور جسمانی حرکات پر توجہ مرکوز کرنا ذہنی یکسوئی کی ایک مؤثر شکل ہے، جو ذہنی دباؤ کو کم کر کے آپ کی توجہ روزمرہ کی پریشانیوں سے ہٹا دیتی ہے۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے جو سونے سے پہلے زیادہ سوچنے یا بے چینی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس طرح کی اسٹریچنگ ذہنی وسعت پیدا کرتی ہے اور دماغ کو سکون بخشتی ہے۔

تناؤ میں کمی، ذہنی و جسمانی سکون، اور عضلاتی آرام کی بدولت، اسٹریچنگ نیند کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔ یہ نہ صرف نیند لانے میں مدد دیتی ہے بلکہ رات بھر کی پُرسکون نیند کو بھی ممکن بناتی ہے۔

اعصابی ماہرین کے مطابق، ہر اسٹریچ نیند کے لیے یکساں مؤثر نہیں ہوتا۔ سونے سے پہلے کیے جانے والے چند مخصوص اور مؤثر اسٹریچز نہ صرف جسم کو آرام دہ بناتے ہیں بلکہ دماغ کو بھی سکون فراہم کرتے ہیں۔

چائلڈ پوز

ایک ہلکا سا آگے جھکنے والا انداز ہے جو کمر، کندھوں اور کولہوں کو آرام دیتا ہے اور گہری سانس لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

کیٹ-کاؤ پوز

ایک نرم حرکت ہے جو ریڑھ کی ہڈی کو متحرک کرتی ہے اور پیٹ کی گہرائی تک سانس لینے میں مدد دیتی ہے، جس سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔

لیگز اپ دی وال

ایک آرام دہ پوزیشن ہے جو پیروں کی سوجن کم کرتی ہے، دوران خون بہتر بناتی ہے اور اعصابی نظام کو پُرسکون کرتی ہے۔

نیک رولز

یعنی گردن کو آہستگی سے دائیں اور بائیں گھمانا، گردن اور کندھوں کی جکڑن کو دور کرتا ہے اور ذہنی تناؤ میں کمی لاتا ہے۔

فارورڈ فولڈ

اس میں جسم کو آگے جھکا کر انگلیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو ٹانگوں، پنڈلیوں اور کمر کے نچلے حصے کی کھنچاؤ کو دور کرتا ہے اور سکون کا احساس دیتا ہے۔

مزید یہ کہ، سونے سے پہلے اسٹریچنگ کی عادت نیند سے متعلق کئی عام مسائل جیسے بے خوابی اورریسٹ لیس لیگس سنڈروم کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عادت نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔ بے خوابی کی صورت میں، یہ ذہنی دباؤ کو کم کر کے، جسمانی سکون پیدا کر کے اور پٹھوں کی راحت فراہم کر کے نیند کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔

جبکہ ریسٹ لیس لیگس سنڈروم کے شکار افراد کے لیے، رات کو پنڈلیوں اور ٹانگوں کی اسٹریچنگ سے ٹانگوں کو بار بار ہلانے کی بے چینی کم ہوتی ہے، جس سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters