ممبئی پالی ہِل کے پوش علاقے میں واقع معروف رہائشی عمارت ’سندھو پیلس‘، جہاں بالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کریتی سینن اور جاوید جعفری مقیم ہیں، حال ہی میں ایک حیران کن واقعے کا مرکز بن گئی۔

ایک نامعلوم شخص نے عمارت میں داخل ہو کر لفٹ کے اندر بھاری پتھر رکھ دیے، جس کے نتیجے میں لفٹ بند ہوگئی۔ یہ غیر معمولی تخریب کاری پولیس سمیت عمارت کے سیکیورٹی عملے کو بھی چکرا کر رکھ گئی۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص ایک پیلے رنگ کی گاڑی میں آیا اور دعویٰ کیا کہ وہ عمارت کی 17ویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں جا رہا ہے۔ گارڈز کو فلیٹ مالک کی جانب سے پہلے ہی ہدایت دی گئی تھی کہ آنے والوں کو اندر جانے دیا جائے، جس پر اسے بغیر مزید سوالات کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

کیا آپ کچھ لفٹوں کے بٹن پر موجود اس اسٹار کی وجہ جانتے ہیں؟

عمارت کے بیسمنٹ میں گاڑی پارک کرنے کے معاملے میں بھی شخص نے پہلے بیسمنٹ 1 میں گاڑی کھڑی کی، حالانکہ اسے بیسمنٹ 2 میں بھیجنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ بعد ازاں گارڈز کی رہنمائی پر اس نے گاڑی درست جگہ منتقل کی اور چابی گارڈ کے حوالے کر کے بتایا کہ اسے واش روم جانا ہے۔

واپس آ کر اُس نے کہا کہ اب اسے 14ویں منزل پر جانا ہے، لیکن جب گارڈ نے انٹرکام پر فلیٹ مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ اس پر اس نے ایک بار پھر اپنی منزل بدل دی اور کہا کہ اب 17ویں منزل پر جانا ہے۔ اس عجیب رویے نے گارڈز کو مزید چوکنا کر دیا اور انہوں نے فوری طور پر مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو بلایا، جس پر اسے عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔

حیدرآباد: سول اسپتال میں لفٹ خراب، لاش سمیت 4 افراد پھنس گئے

اگلی صبح جب رہائشیوں نے لفٹ استعمال کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ لفٹ بند ہے۔ تحقیقات کے بعد جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص نے لفٹ کے اندر بڑے پتھر رکھ دیے تھے اور کیمرے کی جانب غیر اخلاقی اشارے بھی کیے تھے۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اُس نے یہ ساری حرکت اُس وقت کی جب اُس نے واش روم جانے کا بہانہ کیا تھا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دینے پر گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر غیر متوازن ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، جس کے باعث تفتیش میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

خارجہ پولیس اسٹیشن نے اس واقعے کا مقدمہ بھارتی ضابطہ فوجداری کے تحت درج کر لیا ہے، جو خطرناک ہتھیاروں کے ذریعے دانستہ نقصان پہنچانے سے متعلق ہیں۔ تاہم، اس واقعے کے بعد عمارت کے رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بالخصوص ایسے علاقے میں جہاں مشہور شخصیات رہائش پذیر ہوں۔

More

Comments
1000 characters