سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران، فیس بک (میٹا) نے پلیٹ فارم پر جعلی اور نقل شدہ مواد کے خلاف ایک بڑی ڈیجیٹل صفائی مہم شروع کی، جس کے تحت ایک کروڑ سے زائد جعلی پروفائلز کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
یہ تمام پروفائلز معروف شخصیات یا مشہور مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ دھار کر صارفین کو گمراہ کر رہے تھے۔
فیس بک نے زیادہ پیسے کمانا مزید آسان بنا دیا، نئے مواقع جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس کارروائی کا بنیادی مقصد نہ صرف پلیٹ فارم کو محفوظ بنانا تھا بلکہ اصل تخلیق کاروں کی شناخت اور مقام کو بحال کرنا بھی تھا۔
اس کے علاوہ، تقریباً 5 لاکھ مزید اکاؤنٹس کو اسپیم، گمراہ کن رویوں یا پالیسی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر یا تو معطل کر دیا گیا یا ان کی رسائی محدود کر دی گئی۔
فیس بک نے زیادہ پیسے کمانا مزید آسان بنا دیا، نئے مواقع جاری
میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی صارفین کو ایک مستند اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی لیے جعلی مواد یا چوری شدہ کانٹینٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے جدید مصنوعی ذہانت اے آئی اور مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے جو نقل شدہ مواد، جعلی پروفائلز اور خودکار بوٹس کی نشاندہی میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔
فیس بک کی پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی، ہزاروں پاکستانی پیجز ڈی مونیٹائز کر دئے گئے
اس مہم کے دوران ان صارفین کی مونیٹائزیشن (آمدنی کمانے کا حق) بھی معطل کر دی گئی جو بار بار دوسروں کا مواد چوری کر کے اپنے اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کر رہے تھے۔
میٹا کے مطابق یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ پلیٹ فارم پر شفافیت، تخلیق کاروں کا تحفظ اور صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔