صحت مند زندگی کا راز صرف متوازن غذا میں نہیں بلکہ باقاعدہ ورزش میں بھی پوشیدہ ہے۔ روزانہ تھوڑی سی جسمانی سرگرمی نہ صرف آپ کو چاق و چوبند رکھتی ہے بلکہ ذہنی سکون، بہتر نیند اور مضبوط قوتِ مدافعت کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ فٹنس کوئی مشکل ہدف نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا سفر ہے جو چھوٹے قدموں سے شروع ہو کر بڑی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔

فٹنس کے لئے جِم بہترین جگہ ہے، لیکن ورزش کرنے سے پہلے صحیح غذا کھانا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کو توانائی دیتی ہے، پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے، اور تھکن کو کم کرتی ہے۔ ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں کاربوہائیڈریٹس، توانائی کے لیے اور پروٹین، پٹھوں کے لیے، اسکے علاوہ صحت مند چکنائی شامل ہو۔ یہاں ہم آپ کے ساتھ پانچ آسان، مزیدار اور مفید فوڈ کومبوز شیئر کر رہے ہیں جو ورزش سے پہلے کھانے کے لیے بہترین ہیں۔

1. کیلا اور مونگ پھلی کا مکھن

کیلا فوری توانائی دینے والا پھل ہے جس میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے، جو پٹھوں کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ اس کے ساتھ ایک چمچ مونگ پھلی کا مکھن کھاتے ہیں تو آپ کو پروٹین اور صحت مند چکنائی بھی ملتی ہے، جو توانائی کو دیرپا بناتی ہے۔

کیا ”پینٹ بٹر“ورزش کے لیے ایک مثالی پری ورک آؤٹ سنیک ہے؟

2. دلیہ اور بادام

دلیہ یعنی اوٹس میں کاربوہائیڈریٹس آہستہ ہضم ہوتے ہیں، اس لیے یہ دیر تک توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ صبح ورزش کرتے ہیں تو یہ بہترین انتخاب ہے۔ بادام اس میں پروٹین اور صحت مند چکنائی کا اضافہ کرتے ہیں۔

3. ہول گرین ٹوسٹ اور ایووکاڈو

ہول گرین یونی پوری گندم سے بنی بریڈ میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، جو دیرپا توانائی دیتے ہیں۔ ایووکاڈو میں موجود چکنائی اور پوٹاشیم ورزش کے دوران پٹھوں کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

4. ٹرَیل مِکس (خشک میوہ جات اور خشک پھل)

ایک مٹھی ٹرَیل مِکس یعنی بادام، اخروٹ، کشمش، کھجور یا دیگر خشک پھل اور میوہ جات کا امتزاج فوری توانائی اور دیرپا چکنائی کا زبردست ذریعہ ہے۔ لیکن دھیان رکھیں، مقدار کم رکھیں تاکہ معدہ بھاری نہ ہو۔

جم جانے والے افراد ان 5 سنگین غلطیوں سے اجتناب کریں

5. ابلہ ہوا انڈا اور ہول گرین کریکرز

انڈا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور ساتھ ہی صحت مند چکنائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اسے ہول گرین کریکرز کے ساتھ کھانے سے آپ کو کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس بھی ملتے ہیں، جو پٹھوں کی تعمیر اور توانائی دونوں میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ورزش زیادہ مؤثر اور توانائی بخش ہو، تو ان غذاؤں کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ یہ نہ صرف آپ کو بہتر کارکردگی دینے میں مدد دیں گی بلکہ تھکن کو بھی کم کریں گی۔ یہ غذائیں کھائیں، ورزش کریں اورصحت مند رہیں، فٹ رہیں۔

More

Comments
1000 characters