پاکستان کے مشہور میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کا جادو آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے، حالانکہ اس بینڈ کو ختم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔
امریکی ریاست نیویارک میں فیصل کپاڈیہ کے حالیہ کنسرٹ میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی پرفارمنس کا بھرپور لطف اٹھایا۔
بیونسے کا نیا گانا ریلیز ہونے سے پہلے ہی چوری ہوگیا
فیصل کپاڈیہ نے اپنے مشہور گانے گاتے ہوئے شائقین سے بھرپور داد سمیٹی، اور اس موقع پر مداحوں نے ان کے ساتھ گانے بھی گائے۔
یہ تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اسٹرنگز کا سحر آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے، چاہے وہ ماضی کے یادگار گانے ہوں یا نئے جوش و جذبے سے بھرپور پرفارمنس۔
علیزہ سلطان آج بھی فیروز سے شادی کو اپنی غلطی سمجھتی ہیں؟
یاد رہے کہ اسٹرنگز پاکستان کا ایک مشہور میوزیکل بینڈ ہے جس نے 1980 کی دہائی کے آخر میں اپنی شروعات کی تھی۔ اس بینڈ کے بانی اراکین بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ ہیں۔
اسٹرنگز کا سفر ایک کالج بینڈ کے طور پر شروع ہوا تھا، اور پھر یہ بینڈ پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اسٹرنگز نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے گانوں سے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
اسٹرنگز نے 2021 میں اچانک اپنا سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بلال مقصود، فیصل کپاڈیہ، عدیل علی، حیدر علی اور دیگر اراکین کے ساتھ اس بینڈ کا 33 سالہ سفر ختم ہوگیا تھا۔
اسٹرنگز کے گانے، جیسے ’سر کیے یہ پہاڑ‘ اور ’سجنی‘، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ ان گانوں نے اس بینڈ کو عالمی سطح پر پہچان دی اور ان کے مداحوں کا حلقہ دنیا کے کونے کونے میں پھیل گیا۔