سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل، جو کہ کوکین سپلائی کے کیس میں سزا یافتہ ہیں، بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی اور انکی سب سے بڑی پریشانی کی وجہ کیا ہے اس کا بھی کھل کر اظہار کردیا۔
اسٹیورٹ نے بتایا کہ ’مجھے کام ملنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں، اور یہ میں ہر دن محسوس کرتا ہوں۔ خوش قسمتی سے، میں نے ڈپریشن کا سامنا نہیں کیا، لیکن میری فکر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگ جو باتیں کرتے ہیں وہ ایک طرف، مگر میری سب سے بڑی فکر یہ ہے کہ میرے بچے کیا محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر ان تمام چیزوں کا سامنا کرتے ہیں، جو میں نے خود نظر انداز کر رکھا ہے۔‘
سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے لئے یہ اتنا اہم نہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں، لیکن میں اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کی فکر میں ہوں، کیونکہ ان کی دنیا بہت مختلف ہے۔‘
یاد رہے کہ اسٹیورٹ میک گل کو مئی 2023 میں عدالت نے سزا سنائی تھی، جس کے تحت انہیں کمیونٹی سروس کرنا ہوگی۔ یہ کوکین سپلائی اسکینڈل 2021 میں سامنے آیا تھا، جس میں ان کے بہنوئی بھی شامل تھے
پاکستانی کرکٹر نے انگلینڈ منتقل ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
میک گل نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 44 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 208 وکٹیں حاصل کیں، تاہم اب ان کی زندگی ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے۔