رنویر سنگھ کی آنے والی فلم ”دھورندھر“ کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں پس منظر میں پاکستانی پرچم واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ یہ منظر بھارتی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گیا ہے، کیونکہ کئی بھارتی صارفین نے اس پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔
فلم ”دھورندھر“ کو آدتیہ دھر نے تحریر اور ہدایت دی ہے، جو اس سے پہلے ”اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک“ جیسی کامیاب فلم کی تخلیق کا حصہ رہ چکے ہیں۔ فلم کا ٹیزر 6 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا
جس نے مداحوں میں جوش و جذبہ پیدا کر دیا تھا، اور اس میں رنویر سنگھ کے مرکزی کردار کے ساتھ دیگر اداکاروں کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی۔
مگر، ایک ویڈیو میں پاکستانی پرچم کا نظر آنا بعض بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نیا تنازعہ بن گیا۔ کچھ نے اسے ”شرمناک“ قرار دیا، اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی پرچم کو فلم میں دکھانے کی اجازت کس نے دی؟
بھارتی سنگھ نے آسان ڈائیٹ سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
ایک صارف نے تو یہ بھی طنز کیا کہ دلجیت دوسانجھ جیسے اداکار، جو کہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے تھے، اب کہاں ہیں؟
دوسری طرف، ”دھورندھر“ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں کیے جانے والے مشنز کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس بنا پر پاکستانی پرچم کو فلم کے پس منظر میں دکھانا کہانی کی حقیقت کے قریب تر بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ممکن نہیں تھی، اسی لیے پنجاب کے گاؤں کھیڑا کو پاکستان کے لوکیشن کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم میں پاکستانی پرچم کا نظر آنا کہانی کے سیاق و سباق کے مطابق ہے۔
نیٹیزنز نے اس معاملے پر مختلف رائے دی ہے۔ کچھ صارفین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جب فلم کی کہانی پاکستان میں سیٹ ہے تو پرچم کا دکھایا جانا اس کے حقیقت پسندانہ بیانیے کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی قسم کی سیاسی طور پر متنازعہ بات نہیں بلکہ فلم کے ڈیمانڈ کے مطابق ہے۔
”دھورندھر“ کا ٹیزرشائقین کو خوش کرگیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے علاوہ سنجے دت، آر مادھون، اکشے کھنہ اور ارجن رامپال جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں۔