معروف ٹی وی اینکر اور اداکارہ کرن خان، جنہوں نے مارننگ شوز اور کوکنگ پروگرامز کے ذریعے عوامی مقبولیت حاصل کی نے اپنی طلاق کی وجہ شوہر کی بے وفائی یا کردارکو نہیں ٹہرایا۔

نرم لہجے اور باوقار انداز میں بات کرنے والی کرن خان نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کھل کر سامنے آتی ہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق معاملات پر بھی صاف گوئی سے بات کرتی رہی ہیں۔

علی ظفر یا عاطف اسلم ، کون ہے پاکستان کا سب سے مہنگا گلوکار؟

کرن خان، جو کہ مشہور اداکارہ امبر خان کی بہن ہیں، نے حال ہی میں نجی چینل کےایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔ ان کی گفتگو نے نہ صرف مداحوں کو چونکا دیا بلکہ ان کے بالغ نظری سے بھرپور انداز کو بھی سراہا گیا۔

کرن نے بتایا کہ ان کی شادی کا اختتام کسی جھگڑے یا دھوکہ دہی کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ یہ فیصلہ صرف اس بنیاد پر کیا گیا کہ ”کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں چل پاتے۔“

اسٹرنگز کا 37 سال بعد بھی دلوں پر راج، نیویارک میں میلہ لوٹ لیا

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور ان کے سابق شوہر کے درمیان ہمیشہ عزت اور شائستگی کا رشتہ رہا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی طلاق کے باوجود وہ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلق قائم رکھ سکے اور اپنے بیٹے کی پرورش میں ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر کے بارے میں کبھی بھی کوئی منفی بات نہیں کرتیں اور ہمیشہ اس بات کی قائل رہی ہیں کہ بچے کو دونوں والدین کی بھر پور محبت ملنی چاہیے۔

کرن گاہے بہ گاہے اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک ذمہ دار اور محبت کرنے والی ماں ہیں۔

جہاں بہت سے لوگوں نے کرن کی ایمانداری کو سراہا، وہیں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سوالات بھی اٹھائے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”اگر سب کچھ اتنا اچھا تھا تو طلاق کیوں لی؟“

ایک اور نے طنزاً لکھا، ”آج کل طلاق یافتہ خواتین مارننگ شوز میں شادی کے مشورے دیتی نظر آتی ہیں۔“ جبکہ کچھ صارفین نے یہ نکتہ اٹھایا کہ طلاق ایک ذاتی معاملہ ہے اور اس بنیاد پر کسی کے کردار پر سوال اٹھانا درست نہیں۔

More

Comments
1000 characters