اگرچہ جینز آج کل فیشن کا اہم حصہ بن چکی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ یہ مرد و خواتین میں کمر درد، پٹھوں کی کمزوری اور جلدی انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ خواتین میں اندام نہانی اور بچہ دانی کے انفیکشن کے خطرات کو بھی بڑھا سکتی ہے۔

آج کے فیشن پسند دور میں لوگ اکثر اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ خاص طور پر لباس کے معاملے میں جدید انداز اپنانا اتنا ضروری سمجھا جانے لگا ہے کہ بغیر فیشن کے باہر نکلنا ادھورا محسوس ہوتا ہے۔

’جتنا دوڑو گے اتنا پیسہ ملے گا‘، کمپنی نے بونس کیلئے انو کھی شرط عائد کردی

تنگ جینز پہننا بھی اب ایک عام فیشن بن چکا ہے، خاص طور پر خواتین میں، چاہے وہ دفتر جا رہی ہوں، کالج جا رہی ہوں یا صرف سیر کے لیے نکلی ہوں۔

ضرورت سے زیادہ چست جینز کا استعمال صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تنگ جینز مردوں اور عورتوں دونوں میں مختلف طبی مسائل سے جڑی ہوتی ہے، جیسے جسمانی تکلیف میں اضافہ، کمر درد، اور خواتین میں اندام نہانی کی صحت سے متعلق خدشات۔

گھرمیں بلڈ پریشر چیک کرنے کا صحیح طریقہ: چھوٹی غلطیاں، بڑی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہیں

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ تنگ جینز پہننے کا رجحان خواتین اور مردوں دونوں میں مختلف طبی پیچیدگیوں کا باعث بن رہا ہے۔

صحت کے عام مسائل جو تنگ جینز سے جُڑے ہیں

انفیکشن کا خطرہ

تنگ جینز جسم کے نچلے حصے میں دوران خون متاثر کرتی ہے، جلد کی سانس لینے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور نتیجتاً سوجن، خارش، اور جلدی انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پیٹ میں دباؤ

زیادہ چست کپڑا پیٹ کے نچلے حصے کو دباتا ہے، جو معدے کی گڑبڑ، بدہضمی اور درد کا باعث بن سکتا ہے۔

کمر اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر

جینز کے غیر فطری دباؤ کی وجہ سے کمر اور کولہے کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں، جس سے کمر درد، ٹانگوں میں کھنچاؤ اور بیٹھنے میں تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پٹھوں کی کمزوری

طویل عرصے تک اسکنی جینز پہننے سے جسمانی حرکت محدود ہو جاتی ہے اور یہ محدود حرکت کمر اور پیٹ کے پٹھوں کو کمزور کرتی ہے۔

خواتین کو درپیش مخصوص خطرات

اندام نہانی میں پی ایچ توازن کی خرابی

ڈاکٹرز کے مطابق، تنگ جینز ہوا کی روانی کو روکتی ہے، جس سے نمی جمع ہو جاتی ہے اور بیکٹیریا اور فنگس کے بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نتیجتاً، خواتین میں اندام نہانی انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بچہ دانی کی پیچیدگیاں

کم عمر لڑکیوں میں بچہ دانی کے انفیکشن کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، جو بعد ازاں بانجھ پن یا تولیدی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین کی تجاویز

روزمرہ زندگی میں ڈھیلے اور سانس لینے والے کپڑے جیسے کاٹن جینز یا لینن کا انتخاب کریں۔

اسکنی جینز کو کبھی کبھار یا مختصر مدت کے لیے پہنیں۔

اگر کسی قسم کی جلن، درد یا انفیکشن محسوس ہو تو فوری طور پر طبی مشورہ لیں۔

More

Comments
1000 characters