پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کے لیے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ویزا جاری کرنے کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کر دی ہے۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درخواست کرتے ہوئے کہا،”میری بہن کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور لندن میں زیرِ علاج ہے۔ میں اپنی بہن کی تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہوں۔ میری فیملی اور میرا گھر وہیں ہے، مگر مجھے کئی برسوں سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔“

والد کی دوسری شادی کے بعد ہمارا ان سے رشتہ ختم ہو گیا، علی عباس

انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے جمع کرائی گئی ویزا درخواست کے ساتھ مکمل میڈیکل رپورٹس بھی منسلک ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ برطانوی ہائی کمیشن اس حساس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے اداکارہ میرا پر 10 سالہ سفری پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ وہ انگریزی زبان سے ناواقف تھیں اور امیگریشن افسران کے سوالات کا مؤثر جواب نہ دے سکیں۔

میری طلاق میں نہ جھگڑا تھا، نہ بے وفائی، کرن خان کا حیران کن انکشاف

یہ پابندی گرچہ اب ختم ہو چکی ہے لیکن اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بھی کسی غلط فہمی کے باعث ان کا ویزا مسلسل مسترد ہوتا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا، ”میری برطانوی ہائی کمشنر سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میری درخواست پر ہمدردی سے غور کیا جائے اور مجھے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے تاکہ میں اپنی بیمار بہن کے پاس جا سکوں۔“

اداکارہ کے ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور برطانوی حکام سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت اداکارہ کو ویزا جاری کیا جائے۔

More

Comments
1000 characters