ایک دور تھا جب ٹی آر پی کو کسی ڈرامے یا اداکار کی کامیابی کا معیار سمجھا جاتا تھا، مگر اب وقت بدل چکا ہے۔ یوٹیوب ویوز ہی کسی فنکار یا ڈرامے کی مقبولیت کی اصل تصویر پیش کرتے ہیں اور وہاج علی و دانش تیمور اس میدان میں بھی سب سے آگے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں وہاج علی اور دانش تیمور دو ایسے نام بن چکے ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور دل موہ لینے والی شخصیت سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنا لیا ہے۔
علی ظفر یا عاطف اسلم ، کون ہے پاکستان کا سب سے مہنگا گلوکار؟
ان دونوں سپر اسٹارز کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھے جا رہے ہیں اور یوٹیوب پر ان کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ دونوں اداکار ’ایک ارب ویوز‘ کلب میں شامل ہو چکے ہیں۔
وہاج علی نے اپنے فنی سفر میں کئی یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن‘، ’مجھے پیار ہوا تھا‘، ’فتور‘ اور ’عہدِ وفا‘ ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے۔
اسٹرنگز کا 37 سال بعد بھی دلوں پر راج، نیویارک میں میلہ لوٹ لیا
یوٹیوب پر ان ڈراموں نے مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد ویوز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ خاص طور پر ’تیرے بن‘ نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل کی۔
وہاج علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دانش تیمور نے بھی اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔ ان کے ہٹ ڈرامے ’کیسی تیری خودغرضی‘، ’جان نثار‘، ’من مست ملنگ‘ اور ’دیوانگی‘ یوٹیوب پر کروڑوں ناظرین کو اپنی طرف کھینچ چکے ہیں۔
اب یہ ڈرامے بھی ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں، جس سے دانش تیمور کی مقبولیت مزید مستحکم ہو گئی ہے۔