بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی زندگی کے ایک حساس باب کو آشکار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ کرن کھیر کو ماں بننے میں شدید طبی مشکلات کا سامنا رہا، جس کے باعث وہ دونوں اپنی اولاد کی نعمت سے محروم رہ گئے۔

انوپم کھیر نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بتایا کہ ان کی اہلیہ کرن کھیر کو حمل سے متعلق طبی مشکلات کا سامنا رہا، جس کے باعث وہ دونوں اپنی مشترکہ اولاد سے محروم رہ گئے۔

راجیش کھنہ نے رضا مراد کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

انوپم کھیر نے بتایا کہ کرن کھیر کئی سال تک حاملہ نہیں ہو سکیں اور جب ایک موقع پر وہ امید سے ہوئیں توبد قسمتی سے حمل میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں اور بچے کی نشوونما رک گئی۔

پوڈکاسٹ میزبان راج شیمانی نے انوپم کھیر سے ان کے ایک سابق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ واقعی بچوں کی کمی کو ایک خلا محسوس کرتے ہیں؟

بیونسے کا نیا گانا ریلیز ہونے سے پہلے ہی چوری ہوگیا

اس پر اداکار نے نہایت دیانتداری سے اعتراف کیا کہ بچوں سے انہیں ہمیشہ خاص لگاؤ رہا ہے۔ ”میں نے ’سے نا سمتھنگ ٹو انوپم انکل‘ کے نام سے بچوں کے لیے ایک شو بھی کیا تھا۔ بچے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں،“ انہوں نے کہا۔

انوپم کھیر نے یہ بھی کہا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو کرن کھیر کے بیٹے سکندر کی عمر صرف چار سال تھی۔ ”سکندر نے کبھی مجھے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میری اپنی اولاد نہیں ہے۔ وہ میرے لیے بیٹے سے بڑھ کر ہے،“ انوپم نے جذباتی انداز میں کہا۔

تاہم ایک پرانے انٹرویو میں انوپم کھیر نے یہ تسلیم کیا تھا کہ اب وہ اس کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ ”شروع میں شاید اتنا احساس نہ ہوا ہو، مگر پچھلے سات آٹھ سالوں سے یہ احساس گہرا ہو چکا ہے۔ میں اپنے بچے کو بڑا ہوتا دیکھنے کی خوشی سے محروم رہا ہوں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو چھپانا نہیں چاہتے کیونکہ ان کے نزدیک حقیقت کو قبول کرنا ایک بڑی خوبی ہے۔

انوپم اور کرن کھیر کی پہلی ملاقات چندی گڑھ میں ہوئی تھی، کرن اس وقت اپنے سابق شوہر گوتم بیری کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں۔

بعد ازاں وقت کے ساتھ رشتوں میں تبدیلی آئی اور کرن نے گھریلو مسائل کے باعث گوتم سے علیحدگی اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے انوپم کھیر سے شادی کر لی اوراولاد کی محرومی کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters