پنجابی موسیقی کے لیجنڈ، آنجہانی سدھو موسے والا کی موت کو تین سال گزر چکے ہیں، مگر ان کی مقبولیت کا گراف اب بھی بلندی پر ہے۔ اسی دوران ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک عالمی ورلڈ ٹور کا، غیر متوقع اور حیران کن اعلان سامنے آیا ہے جس کا عنوان ہے “سائنڈ ٹو گاڈ۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ اعلان ان کی موت کے تین سان بعد سامنے آیا یے جبکہ ٹور 2026 میں دنیا بھر میں شروع ہوگا اور اس خبر نے بلا شبہ سدھو کے مداحوں کو ایک بار پھرافسردہ کردیا۔
موسیقی کی تاریخ میں یہ پہلا بعد از مرگ ٹور ہوگا جو کسی فنکار کی موت کے بعد پیش کیا جائے گا۔
انوپم کھیر کی بے اولادی کی وجہ کیا؟ بڑا انکشاف کردیا
یہ اعلان نہ صرف فنِ موسیقی میں ایک انوکھا لمحہ ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور جذبات کا ایک نادر امتزاج بھی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹور میں سدھو موسے والا کو اسٹیج پر زندہ دکھانے کے لیے جدید ترین اے آئی اور ہولوگرافک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ ان کا ڈیجیٹل روپ ان کے مشہور گانوں پر ”لائیو“ پرفارم کرے گا، جس سے مداحوں کو یہ محسوس ہوگا جیسے وہ خود اسٹیج پر موجود ہیں۔
ماہرین اسے میوزک انڈسٹری میں ایک تاریخی قدم قرار دے رہے ہیں، جہاں مصنوعی ذہانت، تھری ڈی ہولوگرام اور آگمینٹڈ ریئلٹی جیسے جدید ٹولز کے ذریعے ایک مرحوم فنکار کو جذبات، یادوں اور موسیقی کے ملاپ سےدوبارہ ”زندہ“ کیا جا رہا ہے۔
راجیش کھنہ نے رضا مراد کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟
اگرچہ فی الحال ٹور کے مقام، تاریخ اور ٹکٹ کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، مگر سوشل میڈیا پر امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے مداح اس اعلان پر پرجوش ردعمل دے رہے ہیں۔
بیشتر کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹور میں شرکت کرکے اپنے پسندیدہ فنکار کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے مانسا ضلع میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ان کی عمر اس وقت صرف 28 برس تھی۔ واقعے کے روز وہ محدود سیکیورٹی کے ساتھ سفر کر رہے تھے، جو ان کی ہلاکت کا سبب بنی۔
سدھو موسے والا کی وفات کے بعد ان کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کے گانے آج بھی لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ“سائنڈ ٹو گاڈ“ ٹور نہ صرف ایک تکنیکی تجربہ ہوگا، بلکہ ایک جذباتی یادگار بھی، جو ان کے مداحوں کو موسیقی کے ذریعے ان سے دوبارہ جوڑ دے گا۔