برطانیہ کی ایک عدالت نے معروف اداکارہ ایما واٹسن پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں 1,044 پاؤنڈ کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، ایما واٹسن کو آکسفورڈ کے علاقے میں مقررہ رفتار سے زیادہ یعنی 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا، جب کہ وہاں کی حد رفتار 30 میل فی گھنٹہ تھی۔
کوکین سپلائی میں سزا یافتہ سابق کرکٹر نے اپنی سب سے بڑی پریشانی کا انکشاف کردیا
عدالتی کارروائی کے دوران ایما واٹسن خود موجود نہیں تھیں، تاہم ان کی قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ وہ جرمانہ ادا کر دیں گی۔
ایما واٹسن اس سے پہلے بھی تیز رفتاری کے ایک کیس میں جرمانہ بھگت چکی ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں بھی انہیں اسی قسم کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی نو پوائنٹس موجود تھے۔
’او کے گرینڈما‘ اب نانی یا دادی بھی کرائے پر مل جائیں گی
ایما واٹسن نے 2001 میں ’ہیری پوٹر‘ فلم سیریز سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ وہ 2019 میں آخری بار فلم ’لٹل ویمن‘ میں نظر آئیں، جبکہ 2023 میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک برانڈ بھی لانچ کیا تھا۔