پاکستان جیسے گرم موسم والے ملک میں پنکھے تقریباً سال بھر استعمال ہوتے ہیں۔ گرمی کے ابتدائی جھونکوں سے لے کر موسمِ خزاں کی مدھم ہوا تک، یہ آلہ ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ تاہم پنکھے کی صفائی اکثر ایک نظر انداز شدہ کام ہوتا ہے، حالانکہ اس کی صفائی نہ صرف گھر کی صفائی کا معیار بہتر کرتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

پنکھوں پر جمع ہونے والی مٹی محض گردوغبار نہیں ہوتی۔ ماہرین کے مطابق یہ مٹی جِلد اور بالوں کے مردہ خلیات، گھریلو دھواں، کپڑوں کے ریشے اور دیگر ذرات پر مشتمل ہوتی ہے جو ہوا میں شامل ہو کر پنکھے کے پروں پر چپک جاتے ہیں۔ اگر اس گندگی کو نظر انداز کیا جائے تو یہ نہ صرف پنکھے کی کارکردگی متاثر کرتی ہے بلکہ سانس کی بیماریوں، الرجی اور جلدی مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

ہوٹل کے کمروں میں چھت والے پنکھے کیوں نہیں ہوتے؟ حیران کن وجوہات جانئے

صفائی کے لیے ابتدائی تیاری کریں اور صفائی سے قبل چند اہم اقدامات کرنا ضروری ہیں، مثلا فرش، بیڈ یا فرنیچر کو پرانی چادر یا اخبار سے ڈھک دیں تاکہ مٹی یا پانی ان پر نہ گرے۔ اب ایک مضبوط سیڑھی یا اسٹول کا انتظام کریں تاکہ پنکھے تک با آسانی رسائی ہو۔ بجلی کا کنکشن بند کر دیں تاکہ صفائی محفوظ انداز میں مکمل کی جا سکے۔

پرانے تکیے کے غلاف کا استعمال

یہ نہایت آسان اور مؤثر طریقہ ہے جو گھروں میں آسانی سے دستیاب سامان سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ ایک پرانا تکیے کا غلاف لیں اور پنکھے کے ایک بلیڈ کو اس کے اندر احتیاط سے ڈالیں۔ پھر نرمی سے غلاف کو بلیڈ کے گرد رگڑیں۔ اس طریقے سے مٹی غلاف کے اندر جمع ہو جائے گی اور صفائی کے بعد گندگی ادھر اُدھر نہیں پھیلے گی۔ غلاف کو دھو لیں یا اگر بہت زیادہ خراب ہو جائے تو تلف کر دیں۔

کیا آپ کا ٹیبل فین گندا ہوگیا ہے؟ اس پر جمی دھول صاف کریں

ہینڈل والے ڈسٹر سے صفائی

کم از کم ہفتہ وار صفائی کے لیے لمبے ہینڈل والا مائیکروفائبر ڈسٹر بھی بہترین انتخاب ہے۔ یہ خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سیڑھی استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ صرف ڈسٹر کو بلیڈز پر نرمی سے پھیرنے سے گرد کی تہہ صاف ہو جاتی ہے۔ مارکیٹ میں ایسے مخصوص پنکھا صاف کرنے والے ڈسٹر دستیاب ہیں جو تھری سکسٹی ڈگری گھوم سکتے ہیں۔

زیادہ گندے پنکھوں کی کلینر سے گہرائی میں صفائی

اگر پنکھا بہت زیادہ گندا ہو چکا ہو تو صرف ڈسٹر یا غلاف کافی نہیں ہوتا۔ اس کے لیے ایک نرم کپڑا لیں اور اسے کسی ہلکے کلینر سلوشن جیسے پانی میں ملا ہوا ونیگر یا ہلکا صابن میں بھگو کر ہر بلیڈ کو آہستہ آہستہ صاف کریں۔ کوشش کریں کہ پنکھے کے موٹر والے حصے کو گیلا نہ کریں۔ صفائی کے بعد پنکھے کو مکمل خشک ہونے دیں اور پھر بجلی کا کنکشن دوبارہ بحال کریں۔

ایئر کنڈیشنر کے وہ متبادل جو بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں

بہتر یہ ہے کہ مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ پنکھے کی مکمل صفائی ضرور کی جائے، اس عادت سے پنکھے کی عمر بھی بڑھتی ہے اور گھر کا ماحول بھی صاف ستھرا رہتا ہے۔

More

Comments
1000 characters