جدید سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض اگر اپنی دوا رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں تو یہ طریقہ ان کے لیے زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ امراض قلب کے مطابق اس وقت دوا لینے سے نہ صرف بلڈ پریشر دن بھر مستحکم رہتا ہے بلکہ صبح کے وقت ہونے والے خطرناک اضافے کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

گھرمیں بلڈ پریشر چیک کرنے کا صحیح طریقہ: چھوٹی غلطیاں، بڑی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہیں

واضح رہے کہ دن کا آغاز دل کی صحت کے لحاظ سے ایک نازک وقت سمجھا جاتا ہے کیونکہ صبح کے اوقات میں بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) یا دماغی فالج (اسٹروک) جیسے مہلک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو دوا لینے سے نہ صرف بلڈ پریشر کا توازن بہتر رہتا ہے بلکہ بعض ادویات میں موجود ہلکا سکون آور اثر نیند کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے۔

سموسوں اور جلیبیوں کے ساتھ سگریٹ کی طرح ’وارننگ لیبل‘ لگانے کا فیصلہ

سال 2019 میں کی گئی ایک وسیع تحقیق کے مطابق وہ افراد جو اپنی بلڈ پریشر کی دوا رات کے وقت لیتے ہیں، ان میں قلبی بیماریوں، دل کے دورے اور اسٹروک جیسے جان لیوا مسائل کا خطرہ واضح طور پر کم پایا گیا۔

اگرچہ تحقیق حوصلہ افزا ہے، لیکن ہر مریض کی طبی صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ اسی لیے کسی بھی نئی دوا کے اوقات تبدیل کرنے سے پہلے اپنے معالج یا ماہر امراض قلب سے مشورہ ضرور کریں۔

More

Comments
1000 characters