آپ جو سن اسکرین لگاتے ہیں، وہ پسندیدہ لپ اسٹک یا ہونٹ بام جس کے بغیر آپ رہ ہی نہیں سکتے۔ یہ سب اب صرف بیوٹی پروڈکٹس نہیں رہیں۔ 2025 میں، یہ آپ کے فیشن کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔

خوبصورتی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جہاں بیوٹی پروڈکٹس صرف میک اپ بیگ کے اندر نہیں چھپتیں، بلکہ یہ فخر سے فون کورز، ہینڈ بیگز، اور یہاں تک کہ زیورات کا حصہ بن چکی ہیں۔

اس رجحان کو بڑی شہرت تب ملی جب ہیلی بیبر نے اپنے برانڈ کے لپ بام کے لیے خاص کمر کی زنجیر متعارف کروائی ۔ایک ایسا فیشن ایبل بیوٹی ایکسیسری جو بیک وقت سٹائل اور سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ ہیلی نے بیوٹی پروڈکٹ کو فیشن اسٹیٹمنٹ بنایا ہو۔ 2024 میں اس نے لپ بام رکھنے کے لیے تیار کیا گیا فون کور لانچ کیا تھا، جو فوری طور پر وائرل ہو گیا۔

لیکن بات صرف کسی پروڈکٹ کے کور کی نہیں تھی، بلکہ اس خیال کی تھی کہ ”اب آپ اپنی خوبصورتی کا شوق پہن سکتے ہیں“۔ وہی عام سا ہونٹ بام، جو کبھی روزمرہ کی ضرورت تھا، اب ایک فیشن آئٹم بن چکا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ، اس پروڈکٹ کی نقلیں ہر جگہ نظر آنے لگیں اور ہر کوئی اس کی طرف متوجہ ہو گیا۔ پروڈکٹ وہی تھی، لیکن پیش کرنے کا انداز اتنا نیا اور مختلف تھا کہ لوگوں نے اسے فوراً اپنایا۔

کیونکہ اب خوبصورتی صرف چہرے پر نہیں، بلکہ زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ سن اسکرین اب صرف جلد کو بچانے کے لیے نہیں، بلکہ ایک اسٹائل اسٹیٹمنٹ بن چکی ہے۔ لوگ اب اسے بار بار لگاتے ہیں، لیکن اس کو چھپانے کی بجائے، وہ اسے فخر سے اپنے بیگ پر لٹکاتے ہیں، یا اپنی جینز پر کلپ کر کے گھومتے ہیں۔

چھوٹے، رنگین، دلکش کیسز، خوبصورت پاؤچز اور مینی ٹیوبز نے بیوٹی پروڈکٹس کو فیشن کا حصہ بنا دیا ہے۔ یہ وہی پروڈکٹس ہیں جو آپ روز استعمال کرتے ہیں، لیکن اب یہ کچھ اور بن چکے ہیں یہ ایک اظہار، ایک انداز، ایک مزاج بن چکے ہیں۔

ایک وقت تھا جب ویسلین یا لپ بام کو چھپ کر رکھا جاتا تھا، لیکن آج؟ اسے سونے جیسے چمکتے کیسز میں لٹکایا جا رہا ہے۔ ایک مشہور اسٹائلسٹ نے تو ایک خوبصورت جیب گھڑی کے انداز میں تیار کردہ کیس کے ساتھ یہ پیغام دیا: ”خوبصورتی بھی فیشن کا قیمتی حصہ ہے۔“

اسی طرح لپ اسٹک کے لیے الگ بیگز بھی تیار کیے جا رہے ہیں ۔جو صرف رکھنے کے لیے نہیں، بلکہ دکھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ بیگ ہینڈ بیگ سے دلکش کی طرح جھولتے ہیں، بیلٹ پر کلپ ہوتے ہیں، اور آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔

ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں سن اسکرین لگانا خود سے محبت کی علامت بن چکا ہے۔ جہاں ہونٹ بام کو دکھانا شرمندگی کی بات نہیں بلکہ فیشن کا حصہ بن چکا ہے اور جب آپ کسی کو سن اسکرین استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، تو یہ ایک محبت بھرا پیغام بن چکا ہے: ”میں چاہتا ہوں کہ تم اپنے آپ کا خیال رکھو۔“

اب، بیوٹی صرف ایک فزیکل پروڈکٹ نہیں یہ ایک زبان ہے، جو بغیر کچھ کہے بہت کچھ کہہ جاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters