کیا آپ نے کبھی اپنے چینی کے جار میں چیونٹیوں کا ایک راستہ دیکھا ہے؟ صبح کی چائے یا کافی کے لیے پہنچتے ہوئے یہ منظر یقینی طور پر پریشان کن ہوتا ہے۔ لیکن چیونٹیوں کا آنا صرف چینی کے میٹھے لالچ تک محدود نہیں ہے، یہ دراصل آپ کے باورچی خانے کی صفائی میں کمی کا اشارہ دے سکتا ہے۔
چیونٹیاں اپنے کھانے کے ذرائع کو خوشبو کے ذریعے ڈھونڈتی ہیں اور اگر آپ کا باورچی خانہ گندگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، تو یہ کیڑوں کے لیے بہترین بوفے کی طرح ہوتا ہے۔ جب چیونٹیاں ایک بار کھانے کا ذریعہ تلاش کر لیتی ہیں، تو انہیں روکنا مشکل ہو سکتا ہے۔
پیروں میں چیونٹیاں کاٹتی محسوس ہوں تو پریشان نہ ہوں
چیونٹیوں کے آنے کی ممکنہ وجوہات اور حل
غلط اسٹور کرنے کی عادات
اگر چینی، آٹا، اناج یا ناشتے کی چیزیں کھلے پیکٹوں میں رکھی ہوں تو چیونٹیاں انہیں فوراً ڈھونڈ لیتی ہیں۔ ان چھوٹے کیڑوں کے لیے حتیٰ کہ معمولی مقدار میں چینی یا ٹکڑے بھی کشش کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے ایئر ٹائٹ کنٹینرز کا استعمال کریں تاکہ کیڑوں کو آپ کے کھانے تک رسائی نہ ملے۔
کاؤنٹر پر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
کچن کے کاؤنٹر یا فرش پر چھوٹے سے ٹکڑے نظر انداز کرنا چیونٹیوں کے لیے ایک دعوت ہوتی ہے۔ ان ٹکڑوں کی خوشبو چیونٹیوں کو آپ کے باورچی خانے کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ کاؤنٹر کو باقاعدگی سے صاف کریں، اور کچن کے فرش کو جھاڑو دیں تاکہ چیونٹیاں آپ کے کچن میں نہ آئیں۔
چیونٹیوں، مچھروں اور دیگرکیڑوں سے نجات پانے کے انتہائی آسان طریقے
کھلے کچرے کے ڈبے
اگر آپ کا کچرا کھلا رہتا ہے یا کئی دن تک جمع رہتا ہے، تو یہ چیونٹیوں کو کھینچنے کا باعث بن سکتا ہے۔ پھلوں کے چھلکے، کھانے کے ٹکڑے اور میٹھے باقیات ایک بہترین بوفے فراہم کرتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے کچرے کو باقاعدگی سے ٹھکانے لگائیں اور ڈبوں کو مضبوطی سے بند رکھیں۔
گیلے کونے اور رستے ہوئے سنک
چیونٹیاں صرف کھانے کا شکار نہیں ہوتیں، انہیں پانی بھی چاہیے ہوتا ہے۔ ٹپکنے والی ٹونٹی، نم کپڑے اور رسے ہوئے سنک چیونٹیوں کو پناہ دینے کا کام دیتے ہیں۔ رساو کو فوراً ٹھیک کریں اور سطحوں کو خشک رکھیں تاکہ چیونٹیاں آپ کے کچن میں نہ آئیں۔
گندے پینٹری شیلف
پینٹری کی شیلفیں اکثر کئی ماہ تک صاف نہیں کی جاتیں، جس کے نتیجے میں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اور چپکنے والی باقیات جمع ہو جاتی ہیں جو چیونٹیوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ پینٹری کی باقاعدگی سے صفائی کریں اور کنٹینرز کے پیچھے چھپے ہوئے کچرے کو صاف کریں تاکہ چیونٹیاں آپ کی پینٹری تک نہ پہنچیں۔
چیونٹیوں کا آپ کے چینی کے جار میں آنا صرف ایک چھوٹا مسئلہ نہیں بلکہ یہ آپ کے باورچی خانے کی صفائی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی موجودگی سے بچنے کے لیے ذخیرہ کرنے کی عادات بہتر بنائیں، کچن کی صفائی کو روزانہ معمول بنائیں، اور گیلے علاقوں کو خشک رکھیں تاکہ آپ کے کچن میں چیونٹیاں کبھی نہ آئیں۔