ناگپور پولیس نے ایک بے روزگار شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے عدالت کی جانب سے سابقہ بیوی کو ہر ماہ 6 ہزار روپے خرچہ دینے کے لیے زنجیر چھیننے کی وارداتیں شروع کی تھیں۔ ملزم کی نشاندہی تکنیکی نگرانی اور مقامی انٹیلی جنس کی مدد سے کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت کنہیا نارائن بوراشی کے طور پر ہوئی ہے، جو منکاپور کے علاقے گنپتی نگر کا رہائشی ہے۔

بھارت میں آموں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد لوٹ مار کرنے پہنچ گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ، کنہیا کو حالیہ زنجیر چھیننے کی واردات کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 22 فروری کو 74 سالہ جیشری جایکمار گڈے نامی خاتون کو منیش نگر میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے زنجیر سے محروم کر دیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

تفتیش کے دوران کنہیا نے نہ صرف اس واردات کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اسی نوعیت کی کم از کم چار وارداتیں کر چکا ہے۔

ہزاروں سال قدیم غاروں میں رہنے والے انسان بھی آج والی گھریلو پریشانی میں مبتلا تھے؟

اس کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو برس سے بے روزگار ہے اور کورونا وبا کے دوران دوسری شادی بھی کر چکا ہے، تاہم اپنی پہلی بیوی کو عدالتی حکم کے تحت خرچہ ادا کرنے کے لیے اس نے جرائم کا راستہ اختیار کیا۔

مزید تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کنہیا نے چوری شدہ سونے کی زنجیریں ایک مقامی جیولر کو فروخت کیں۔ پولیس نے اسے بھی چوری کا مال خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے نشاندہی کردہ مقامات سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور 10 گرام سونا برآمد کیا، جس کی کل مالیت تقریباً 1.85 لاکھ روپے ہے۔

دونوں ملزمان کو بیلترودی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

More

Comments
1000 characters