انڈونیشیا کے 11 سالہ ریان اکن دکھا، جو اپنے منفرد ”بوٹ ڈانس“ کی وجہ سے دنیا بھر میں وائرل ہو چکے ہیں، کو اب ریپبلک آف سنگاپور نیوی نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سنگاپور نیوی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے اہلکار ایس آر وی پروٹیکٹر بحری جہاز (ریپبلک آف سنگاپور نیوی کا گشتی بحری جہاز) پر ریان کے مشہور ڈانس مووز کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو کیپشن دیا گیا: ”سمندر سے زبردست مثبت توانائی سمیٹ رہے ہیں۔“
دولہا نے دلہن کو شادی کے دن تالاب میں پھینک دیا، صارفین سخت برہم
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں لوگوں نے نیوی کی حسِ مزاح، ٹیم ورک اور تخلیقی انداز کو خوب سراہا۔ اس پوسٹ میں ہیش ٹیگ ڈیفنڈنگ اوور ایوری ڈے# کے تحت نہ صرف بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا گیا، بلکہ یہ بھی دکھایا گیا کہ وہ ”وائب چیک“ میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
ریان کی اصل ویڈیو نے دنیا بھر کے دل جیت لیے تھے، جس میں وہ ایک تیزی سے چلتی ہوئی کشتی پر بڑی مہارت اور اعتماد سے جھومتے ہوئے رقص کر رہے تھے۔
بھارت میں آموں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد لوٹ مار کرنے پہنچ گئی
اس کلپ کو ”آورا فارمنگ“ کا نام دیا گیا۔ ایک اصطلاح جو ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جن سے قدرتی کشش اور خوداعتمادی جھلکتی ہے۔
یہ ویڈیو انڈونیشیا کے فیسٹیول ”پاکو جالور“کے دوران بنائی گئی تھی، جو روایتی کشتی ریس کا تہوار ہے، اور کوانتن سنگیگی، ریاو صوبے میں منایا جاتا ہے۔
ریان کی دل موہ لینے والی پرفارمنس نے نہ صرف عام عوام بلکہ مشہور شخصیات جیسےامریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی اورفارمولا ون ڈرائیورایلیکس ایل بون کو بھی متاثر کیا، جنہوں نے ان کے ڈانس مووز کی نقل کی۔
ریان کی مقبولیت کے بعد انہیں ریاو صوبے کے گورنر نے ثقافتی سفیر کے اعزاز سے نوازا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ قومی ٹیلی وژن پر بھی پرفارم کر چکے ہیں اور جکارتہ میں انڈونیشیا کے ثقافت و سیاحت کے وزراء سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
ریان اکن دکھا اب محض ایک بچے نہیں بلکہ نوجوان نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر انڈونیشیا کی ثقافت، توانائی اور مثبت سوچ کی علامت بن چکے ہیں۔