معروف سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا (Siddaramaiah) سے متعلق غلط خود کار ترجمہ کرنے پر معافی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کنڑا زبان میں فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کی وفات پر تعزیتی پیغام پوسٹ کیا تھا۔ تاہم، جب یہ پوسٹ خودکار ترجمے کے ذریعے انگریزی میں تبدیل ہوئی تو اس میں غلطی سے لکھا سامنے آیا کہ سدارامیا کی موت ہوگئی۔

جمعرات کو میٹا کے ترجمان نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے جو مختصر وقت کے لیے کنڑا زبان کے ترجمے میں غلطی کا باعث بنا۔ ہمیں افسوس ہے کہ ایسا ہوا۔

ظہران ممدانی کی کس سوشل میڈیا مہم نے انہیں نیویارک میں تاریخی انتخابی فتح کے قریب کر دیا؟

غلط ترجمہ میں جہاں سدارامیا نے سینئر اداکارہ بی سروجادیوی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، مگر وہاں اسے اس طرح پیش کیا گیا جیسے خود سدارامیا کی موت ہوگئی ہو۔

اس غلطی کے بعد وزیر اعلیٰ سدارامیا نے میٹا کے کنڑا خودکار ترجمے کی خصوصیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کو مسخ کرتا ہے اور صارفین کو گمراہ کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کی غلطیاں،خاص طور پر سرکاری پیغامات کے تناظر میں انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے کوکا کولا کے ذائقے میں تبدیلی کا کریڈٹ بھی لے لیا

جمعرات کو سدارامیا کے میڈیا مشیر کے وی پربھاکر نے میٹا کو ایک خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ نہ صرف ترجمے کی غلطی کو درست کرے بلکہ کنڑا زبان کے خودکار ترجمے کو عارضی طور پر معطل کرے جب تک اس کی درستگی بہتر نہ ہو جائے۔ انہوں نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ کنڑا زبان کے ماہرین کے ساتھ کام کرے تاکہ آئندہ ایسی غلطیوں سے بچا جا سکے۔

More

Comments
1000 characters