کولڈ پلے کنسرٹ میں بڑی اسکرین پر پکڑے گئے خلائی ڈیٹا کمپنی ”ایسٹرونومر“ کے سی ای او اینڈی بائرن اور ہیومن ریسورس (ایچ آر) کی چیف کرسٹین کیبوٹ کے درمیان مبینہ معاشقے نے امریکا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد نے اس اسکینڈل پر مبنی خبریں اور تفصیلات پڑھیں، جبکہ گوگل پر اس سے متعلقہ تلاشوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکی عوام کیا تلاش کر رہی ہے؟

گوگل ٹرینڈز کے مطابق Astronomer CEO memes ،Privateer rum ،Andrew Cabot Astronomer CEO on leave ،Pete Dejoy ،Andy Byron daughter جیسے الفاظ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے۔

کنسرٹ میں ہوا کیا تھا؟

بوسٹن میں کولڈپلے کے حالیہ کنسرٹ کے دوران اسٹیڈیم کے ”کس کیمرہ“ نے اینڈی بائرن اور کرسٹین کیبوٹ کے درمیان ایک رومانوی لمحہ دکھا دیا۔ جیسے ہی کیمرہ ان کی طرف زوم ہوا، دونوں افراد نے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں شادی شدہ ہونے کے باوجود ممکنہ طور پر ناجائز تعلق میں ملوث ہیں۔

اینڈریو کیبوٹ کون ہے؟

کرسٹین کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ ”پرائیویٹیئر رم“ نامی امریکی شراب ساز کمپنی کے سی ای او ہیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق، اینڈریو اور کرسٹین نے امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر رائے میں 22 لاکھ ڈالر کا گھر مشترکہ طور پر خریدا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹین اپنی شوہر کی کمپنی کے ٹرسٹ بورڈ میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت کے ریکارڈز کے مطابق کرسٹین کیبوٹ پہلے کینیٹھ سی تھورن بائے کی بیوی تھیں، جن سے 2018 میں علیحدگی اور 2022 میں طلاق ہوئی۔

پیٹ ڈی جوی کون ہے؟

جیسے ہی اسکینڈل منظر عام پر آیا، کمپنی ”Astronomer“ نے بیان جاری کیا کہ اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پیٹ ڈی جوی نے عبوری سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پیٹ کمپنی کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر ہیں۔

اینڈی بائرن کی بیٹی؟

سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک پر ”مرینا بائرن“ نامی ایک لڑکی کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ اینڈی بائرن کی بیٹی ہے۔ تاہم بعد میں ان افواہوں کی تردید ہو گئی۔ اصل معلومات کے مطابق، اینڈی بائرن کے صرف دو بیٹے ہیں۔

یہ اسکینڈل نہ صرف کارپوریٹ دنیا بلکہ امریکی معاشرے کے رویوں اور میڈیا کے کردار پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ اینڈی بائرن اور کرسٹین کیبوٹ کی ذاتی زندگی عوامی بحث کا محور بن چکی ہے۔

More

Comments
1000 characters