بالی ووڈ کی مقبول ترین کامیڈی سیریز ’ہاؤس فل‘ کی پانچویں قسط ’ہاؤس فل 5‘ اب سینما گھروں کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر بھی دستیاب ہے، مگر اس بار صرف ہنسی نہیں، بلکہ تجسس اور چالاکی بھی ساتھ لائی ہے۔

فلم کا آغاز تو ایک پرتعیش کروز شپ پر ہوتا ہے، جہاں ایک ارب پتی شخص اپنی وراثت کے لیے وارث کا اعلان کرتا ہے اور پھر فوراً ہی قتل ہو جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تین افراد اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، اور ابھیشیک بچن خود کو ”جولی“ کہہ کر اصل وارث ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ پھر شروع ہوتا ہے ایک ایسا ہنگامہ خیز سفر جو ناظرین کو قہقہوں اور معمہ دونوں میں الجھا دیتا ہے۔

کرینہ کپور کی 20 سال چھوٹے اداکار کیساتھ رومانس کی افواہیں زیر گردش

”ہاؤس فل 5“ نے اس بار بالی ووڈ میں ایک نیا تجربہ پیش کیا۔ فلم کے دو مختلف ورژنز ریلیز کیے گئے۔ ایک میں قاتل کوئی اور، تو دوسرے میں انجام بالکل مختلف۔ اسے فلمی دنیا کا ”کلائمیکس 2“ کا تجربہ بھی کہا جا رہا ہے۔

سینما میں دیکھنے والے ناظرین کو اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ وہ کس ورژن کو دیکھ رہے ہیں، کیونکہ ہر تھیٹر میں مختلف ورژن چلایا جا رہا تھا۔ اب جب فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے، تو دونوں ورژنز کو آن لائن دیکھا جا سکتا ہے لیکن ایک خاص شرط کے ساتھ۔

امیتابھ بچن نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے

اگر آپ صرف ایک ورژن دیکھنا چاہتے ہیں، تو 349 بھارتی روپے ادا کر کے فلم رینٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ یہ جاننے کے خواہشمند ہیں کہ دوسرے ورژن میں قاتل کون نکلا اور کہانی کہاں مڑ گئی، تو دوبارہ 349 بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے یعنی کل 698 بھارتی روپے میں مکمل سچ جاننے کا موقع۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ فلم کب پرائم کی سبسکرپشن کیٹیگری میں مفت دستیاب ہوگی، مگر شائقین کو فی الحال ”ادائیگی کے بدلے انجام“ کا مزہ لینا ہوگا۔

فلم کی ہدایت کاری ترن منسکھانی نے کی ہے اور پروڈیوسر ہیں فرنچائز کے مستقل چہرہ ساجد ناڈیاڈوالا۔ فلم میں شامل چمکتے ستاروں میں ہیں ، اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنانڈس، سونم باجوا، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چترانگدا سنگھ، فردین خان، ڈینو موریا، جونی لیور، چنکی پانڈے، رنجیت، شریاس تلپڑے، نکتن دھیر، آکاش دیپ، اور کئی دیگر۔

جہاں ایک طرف فلم کو زبردست عوامی پذیرائی ملی اور ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں ہی 50 کروڑ روپے کما لیے، وہیں دوسری جانب خواتین کی نمائندگی پر تنقید بھی سننے میں آئی۔ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم میں خواتین کرداروں کو صرف تفریح یا نمائش کا ذریعہ بنا کر پیش کیا گیا۔

’ہاؤس فل‘ سیریز نے ہمیشہ ہنسی، الجھن اور غلط فہمیوں سے بھرپور کہانیاں دی ہیں، اور ’ہاؤس فل 5‘ نے اس روایت کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ ”ڈوپلکیٹ کلائمیکس“ اور مرڈر مسٹری کے تڑکے کے ساتھ نیا رنگ بھی دیا۔

اگر آپ ہنسی، سنسنی اور چکر دینے والی کہانیوں کے شوقین ہیں، تو ’ہاؤس فل 5‘ آپ کے لیے تفریح کا مکمل پیکج ہے۔ بس یاد رہے ایک قاتل کی قیمت 349 بھارتی روپے ہے، دوسرے کی بھی اتنی ہی۔

More

Comments
1000 characters