بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نہ صرف اپنی کامیاب فلموں اور شاندار اداکاری کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں بلکہ وہ اپنے عملے کے ساتھ حسنِ سلوک اور فیاضی کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

کسی کی شخصیت کو جاننے کے لئے اس کے قریبی لوگوں کے ساتھ سلوک سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کیسی شخصیت ہے- بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے دیرینہ ڈرائیور سنیل اور گھریلو ملازمہ امول کو 50،50 لاکھ روپے کی خطیر رقم بطور تحفہ دی۔ اس رقم کی مدد سے دونوں ملازمین نے ممبئی میں اپنے ذاتی مکانات خریدنے کا خواب پورا کیا۔

عالیہ بھٹ کی سابق اسسٹنٹ نے 77 لاکھ کا چونا لگا دیا

کوئی ملازم یا عملہ آپ کے ساتھ کتنے عرصے سے ہے، اگر وہ لمبے عرصے سے آپ کے ساتھ ہے تو یقینا اس میں بھی آپ کا رویہ اور حسنِ سلوک کا بڑا دخل ہوگا۔ عالیہ بھٹ کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سنیل اور امول 2012 سے عالیہ کے ساتھ منسلک ہیں اور اداکارہ انہیں محض ملازمین کے بجائے اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے خاص دن پر ان دونوں کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

”مداح نے عالیہ بھٹ کا ہاتھ پکڑ لیا، رنبیراہلیہ کو بچانے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل“

عالیہ بھٹ کا یہ جذبہ اُن کی عاجزی اور اپنے اردگرد موجود افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی کو نمایاں کرتا ہے، ایک ایسی مثال جو شوبز انڈسٹری میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

More

Comments
1000 characters