بھارتی ذرائع کے مطابق، بالی وڈ کی متوقع ایکشن تھرلر ’کنگ‘ کی کاسٹ میں اہم اضافہ ہوا ہے، معروف رقاص اور اداکار ’راگھو جویل‘ اس فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، وہ جیکی شروف کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے اور فلم میں ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔
’شاہ رخ خان‘ مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ پہلی بار اپنی بیٹی ’سہانا خان‘ کے ساتھ اسکرین پر جلوہ دکھائیں گے، حالانکہ انہوں نے اشتہار میں پہلے کام کیا ہے، لیکن یہ ان کا پہلا بڑا پردے پر مشترکہ کردار ہوگا۔
مشہور ڈائریکٹر ’سدھارتھ آنند‘، جنہوں نے پہلے ’پٹھان‘ اور ’وار‘ جیسی بلاک بسٹرز بنائیں۔ اس فلم کے ہدایتکار ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اور ملازمہ کو 50، 50 لاکھ روپےکیوں دئے
دیگر نمایاں اداکاروں میں دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، جیدیپ اہلاوت، ارشد وارثی اور ابھے ورما شامل ہیں اورایک بھرپور کاسٹ تشکیل دے رہے ہیں جو فلم کی کشش میں اضافہ کرے گا۔
حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان نے ایکشن سینز کی شوٹنگ کے دوران انکے مسلز پر چوٹ آئی ہے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکہ جانا پڑا، اور پھر وہ برطانیہ میں آرام کر رہے ہیں۔ اسی بنا پر شوٹنگ کا شیڈول جولائی–اگست کے دوران ملتوی ہو کر ’ستمبر یا اکتوبر‘ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
تاہم، کچھ ذرائع نے ان اطلاعات کو درست قرار نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی ویزٹ صرف معمولی میڈیکل فالو اپ کے لیے ہے، چوٹ نہیں آئی، اور پروڈکشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
اس فلم میں ’راگھو جویل‘ ایک منفرد کردار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ یعنی ولن کے روپ میں، کسی طاقتور اداکار کے فرزند کا کردار، پہلی بار بڑے پردے پر اپنا تاثر دکھا رہے ہیں۔
’کنگ‘ ایک بڑی اور شاندار پروڈکشن کے طور پر کھڑی ہوتی جا رہی ہے، جس میں راگھو جویل کا ولن کا کردار ایک نئی دلچسپی لائے گا۔