موہت سوری کی نئی رومانوی فلم سیارہ اگرچہ باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے، مگر اب ایک بڑے تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم پر کہانی چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے۔

سیارہ کی کہانی کرش کپور (آہان پانڈے) اور وانی (انیت پڈا) کے گرد گھومتی ہے۔ کرش ایک غصیلہ موسیقار ہے جبکہ وانی ایک خاموش مزاج صحافی بننے کی خواہشمند ہے۔ کہانی اس وقت جذباتی موڑ لیتی ہے جب وانی کو الزائمر جیسی ذہنی بیماری لاحق ہو جاتی ہے، جو ان کے رشتے کو آزمائش میں ڈال دیتی ہے۔

ترکیہ کیخلاف بائیکاٹ مہم بھارتی فلم انڈسٹری کو بھاری پڑ گئی

ناظرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سیارہ کی کہانی 2004 کی مشہور کورین فلم ’آ مومنٹ ٹو ریممبر‘ سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے۔ دونوں فلموں میں ایک جوڑے کی محبت دکھائی گئی ہے، جہاں لڑکی کو الزائمر کی بیماری ہو جاتی ہے اور اس بیماری کی وجہ سے رشتہ شدید آزمائش سے گزرتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ’کہانی کے بڑے موڑ ایک جیسے ہیں۔ جیسے یادداشت، ماضی کے رشتے سے الجھن، اور آخر میں محبت کے لمحات کو دوبارہ جینا۔‘

کئی افراد نے اسے ’من و عن چربہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ موہت سوری کا پرانا انداز ہے جو پہلے بھی کورین فلموں سے متاثرہ کہانیاں پیش کر چکے ہیں۔

بھارتی فلم کے سیٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

تاہم جہاں تنقید ہو رہی ہے، وہیں کچھ افراد فلم کی حمایت میں بھی سامنے آئے۔ کسی نے لکھا، ’اصل فن یہ ہے کہ آپ کہانی کو اپنے انداز میں پیش کریں۔ ہر فلم کا مکمل سرقہ نہیں ہوتا، کچھ جذباتی عناصر ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔‘

فلم کے پروڈیوسرز یا ہدایتکار موہت سوری کی طرف سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ آیا سیارہ ایک آفیشل ریمیک ہے یا صرف متاثرہ کہانی۔

More

Comments
1000 characters