بالی وڈ کی سب سے مقبول اور یادگار کامیڈی فلموں میں شامل ’ہیرا پھیری‘ سیریز ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

لمبے انتظار اور کئی افواہوں کے بعد بالآخر ’ہیرا پھیری 3‘ دوبارہ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اس فلم سے نہ صرف ناظرین کی جذباتی وابستگی ہے بلکہ اس کے تین مرکزی کردار بابو بھیا (پریش راول)، راجو (اکشے کمار) اور شنہا (سنیل شیٹی) نے برسوں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔

ہاؤس فل 5 کے دو ورژنز، دونوں کا اختتام مختلف، دیکھنے کیلئے انوکھی شرط

کچھ عرصہ قبل مداحوں کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یہ خبر سامنے آئی کہ پریش راول اب فلم کا حصہ نہیں رہے۔ اس اعلان کے بعد فلم کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

لیکن اب حالات نے خوشگوار موڑ لیا ہے، کیونکہ پریش راول اور فلم کے دیگر مرکزی ستاروں کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں اور وہ باضابطہ طور پر فلم میں واپس آ چکے ہیں۔

کرینہ کپور کی 20 سال چھوٹے اداکار کیساتھ رومانس کی افواہیں زیر گردش

اداکار سنیل شیٹی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ پریش راول اور اکشے کمار کے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں، وہ ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان پرانی دوستی اور عزت نے انہیں ایک بار پھر قریب کر دیا۔

سنیل نے مزید کہا: میں نے دونوں سے صرف یہی کہا کہ آپس میں بات کرو، باہر والوں کی نہ سنو۔ تو اکشے نے فورا جواب دیا ہم آج بھی ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

سنیل شیٹھی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا ہی تھا کہ جب ایک رپورٹر نے پریش جی کو کچھ غلط کہا تو اکشے فوراً ان کے دفاع میں سامنے آ گئے۔

ادھر پریش راول نے بھی ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب دوبارہ فلم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ،“فلم تو پہلے ہی بننے والی تھی، صرف ہم سب کو تھوڑا بہتر طریقے سے تیاری کرنا تھی۔ ہم سب پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

اب ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی یہ مشہورکیمسٹری اسکرین پر نظر آئے گی، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

More

Comments
1000 characters