کولڈ پلے کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران وائرل ”کِس کیم“ تنازعے کا مذاق اُڑایا اور حاضرین کو اچانک کیمروں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔
یہ تبصرہ انہوں نے میڈیسن کے کیمپ رینڈل اسٹیڈیم میں ایک کنسرٹ کے دوران کیا۔
امریکی کمپنی کا سی ای او کنسرٹ کے دوران اپنی ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل
اس سے قبل بوسٹن کے گِلٹ اسٹیڈیم میں، آسٹرونومر کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن اور چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ کو ”کِس کیم“ پر گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یہ لمحہ فوراً وائرل ہو گیا اور سوشل میڈیا پر اس پر مزاحیہ تبصرے ہونے لگے۔ دونوں نے فوراً کیمرے کو دیکھ کر ایک دوسرے سے دورہونے کی کوشش کی، جس پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ ان کے درمیان غیر شادی شدہ تعلقات ہیں۔ اس واقعے کے بعد بائرن کو سی ای او کی پوزیشن سے استعفیٰ دینا پڑا۔
امریکی سی ای او کا معاشقہ بے نقاب: سمپسنز اس کی بھی پیشگوئی کرچکا تھا؟
کرس مارٹن نے مزاحیہ انداز میں اسی واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا، ”ہم آپ میں سے کچھ لوگوں کو ہیلّو کہنا چاہتے ہیں ہم اپنے کیمرے استعمال کریں گے اور آپ میں سے کچھ کو بڑی اسکرین پر دکھائیں گے“
پھر مارٹن نے ہنستے ہوئے کہا، ”اگر آپ نے میک اپ نہیں کیا، تو ابھی کر لیں۔“ یہ فوٹیج تیزی سے وائرل ہو گئی، جس نے X پر میمز اور تبصروں کا ایک طوفان بھڑکایا۔
کولڈ پلے کنسرٹ کا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن چکا ہے اور صارفین مسلسل وائرل ’کس کیم‘ لمحے پر شیئر اور تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
کرس مارٹن کی چنچل وارننگ کے بعد، یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مستقبل کے کنسرٹس میں شرکت کرنے والے شائقین خود کو اچانک بڑی اسکرین پر دیکھ کر حیرت زدہ ہو سکتے ہیں، اور شاید اس بار وہ کیمرا آ جانے سے پہلے تھوڑا زیادہ تیار اور ہوشیاررہیں۔