بالوں کی دیکھ بھال میں سیرم کا استعمال اب ایک معمول بن چکا ہے اور یہ بلا شبہ ایک ضروری پروڈکٹ سمجھی جاتی ہے۔ سیرم استعمال کرنا آسان ہے، فوراً نتائج دیتا ہے اور روزانہ کی خرابی سے بالوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

لیکن ایک سوال جو بہت سے لوگوں کو الجھن میں ڈالتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا سیرم گیلے بالوں پر لگانا چاہیے یا خشک؟ تو آئیے، اس سوال کا سادہ اور سائنسی جواب جانتے ہیں۔

لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں

سیرم دراصل ایک ہلکی سی، سلیکون بیسڈ پروڈکٹ ہے جو بالوں کے بیرونی حصے کو نرم بناتا ہے، بالوں کےروکھے پنکم کرتا ہے، چمک بڑھاتا ہے اور ہیٹ یا آلودگی سے بچاؤ فراہم کرتا ہے۔ کچھ سیرم میں ایسے اجزاء بھی شامل ہیں جو بالوں کی خشکی، ٹوٹ پھوٹ اور سپلٹ اینڈز کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

گیلے بالوں پر سیرم لگانے کا فائدہ

پروفیشنل ہیئر اسٹائلسٹس اکثر یہی مشورہ دیتے ہیں کہ سیرم کو بال دھونے کے فوراً بعد، جب بال نم ہوں مگر پوری طرح گیلے نہ ہوں، لگایا جائے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ نم بال زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے سیرم بالوں کی جڑوں تک بہتر طریقے سے پہنچتا ہے۔ اس سے بالوں کو ہیٹ اسٹائلنگ کے دوران بہتر تحفظ ملتا ہے۔

بالوں کو گٹھنوں تک لمبے اور مضبوط کرنا چاہتی ہیں تو یہ روٹین آزمائیں

سیرم کو بالوں میں لگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے۔

بالوں کو معمول کے مطابق دھو کر کنڈیشن کریں۔

نرم تولیے سے بال خشک کریں، سختی سے رگڑیں نہیں۔

1 سے 2 پمپ سیری نکال کر ہاتھوں میں اچھی طرح رگڑیں۔

اسے بالوں کے آخر اور درمیان میں لگائیں، کھوپری پر لگانے سے بچیں۔

چوڑی دندانے والی کنگھی سے بالوں میں سیرم پھیلائیں۔

گیلے بالوں پر سیرم لگانے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ نمی کو اندر بند کر لیتا ہے، جو بعد میں خشکی اور روکھے پن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

خشک بالوں پر سیرم لگانے کے فوائد

اگرچہ عام طور پر گیلے بالوں پر سیرم لگانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن کچھ حالات میں خشک بالوں پر سیرم لگانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کے بال اُڑ رہے ہیں یا دن کے آخر میں بال بے رونق نظر آ رہے ہیں، تو خشک بالوں پر تھوڑی سی سیرم لگا کر فوراً اس کی بےرونقی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور چمک بڑھائی جا سکتی ہے۔ یہ ایک فائنل ٹچ کے طور پر کام کرتا ہے، خاص طور پر جب آپ کو فوری طور پر ریفریشمنٹ چاہیے۔

لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ خشک بالوں پر سیری لگاتے وقت احتیاط ضروری ہے۔ زیادہ سیرم لگانے سے بال چکنے اور بھاری لگ سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ اس کو جڑوں تک لگاتے ہیں۔

خشک بالوں پر سیرم لگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے۔

اگر بال چھوٹے ہیں تو آدھا پمپ اور اگر بال لمبے ہیں تو ایک پمپ کافی ہوتا ہے۔

اسے اپنے ہاتھوں میں رگڑ کر گرم کریں۔

صرف بالوں کے آخر میں لگا کر ہلکے سے پھیلا لیں۔

جڑوں سے بچیں اور روزانہ زیادہ سیرم نہ لگائیں۔

سیرم کے انتخاب کا فرق

صرف سیرم کا وقت ہی نہیں، بلکہ سیرم کا انتخاب بھی اہم ہے۔ کچھ سیرم ہیٹ پروٹیکشن کے لیے ہوتے ہیں، بعض روکھے پن کوکنٹرول کے لیے، اور کچھ چمک بڑھانے کے لیے۔

سیرم کے لیبل کو احتیاط سے پڑھیں۔

ہیٹ پروٹیکشن سیرم

یہ نم بالوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ ہیٹ ٹولز کے استعمال سے پہلے تحفظ حاصل ہو۔

فرِز کنٹرول سیرم

یہ نم یا خشک دونوں بالوں پر لگایا جا سکتا ہے۔

چمک بڑھانے والے سیرم

یہ خشک بالوں پر ایک فائنل پروڈکٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

گھنا اور جھڑنے سے روکنے کے سیرم

یہ عموماً جڑوں پر لگانے کے لیے ہوتے ہیں۔

ہر بالوں کی قسم مختلف ہوتی ہے اور اس کا سیرم پر اثر بھی مختلف ہو سکتا ہے

سیدھے یا باریک بال پر ہلکا سیرم نم بالوں پر بہتر کام کرتا ہے۔ خشک بالوں پر لگانے سے یہ زیادہ وزن ڈال سکتا ہے۔

سیدھے یا بے رونق بال ہوں تو سیرم نم بالوں پر لگائیں اور خشک بالوں پر بعد میں تھوڑی سی اضافی سیرم لگائیں ۔

سیرم گھنگریالے بالوں کو شکل دینے اور پفنس کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ نم بالوں پر لگائیں اور خشک بالوں پر دوبارہ سیرم لگا لیں۔

گھنے بالوں کی صورت میں آپ دونوں نم اور خشک بالوں پر گاڑھا سیرم لگا سکتے ہیں اس سے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا۔

نوٹ: یہ معلومات محض رہنمائی کے لیے ہیں اور پیشہ ورانہ مشورہ کا متبادل نہیں ہیں۔ اپنے بالوں کی نوعیت اور ضروریات کے مطابق کسی ماہر سے مشورہ کریں۔

More

Comments
1000 characters