سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی فلم اسٹار اجے دیوگن سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور اجے دیوگن گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں۔ تصاویر دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مذکورہ تصاویر ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا ایونٹ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے خاص طور پر شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موجودگی کا بہانہ بنا کر میچ منسوخ کرانے میں کردار ادا کیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت ٹاکرا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث منسوخ

ایک بھارتی صارف نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ اجے دیوگن بہت خوش کو کر شاہد آفریدی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان مشہور شخصیات کی دیش بھکتی صرف پی آر کے لیے رہیں گی، باقی یہ پیسے کے لیے کچھ بھی کریں گے اور ملک کے لوگوں کی پرواہ نہیں کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم کے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

تاہم ان وائرل تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

تاہم بھارتی سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے ذریعے اپنی عوام کو بھڑکانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اسے 2025 کا بتا کر جھوٹ پھیلانے کی اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

More

Comments
1000 characters