پاکستان کی معروف نیوز اینکر، جیسمین منظور، جو کہ اپنے سابق شوہر سعد رفیق پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کر چکی ہیں، اب ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔
جیسمین کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ تشدد کی تصاویر پر ان کے سابق شوہر سعد رفیق کی موجودہ بیوی، انعم حسن نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور ان تصاویر کو جعلی قرار دیا ہے۔
سینئر ٹی وی اینکر جیسمین منظور کا سابق شوہر پر بدترین گھریلو تشدد کا الزام، تصاویر شیئر کردیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، انعم نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد رفیق اور جیسمین منظور کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور یہ شادی صرف 4 سال چل پائی۔
انعم کے مطابق، سعد جیسمین سے تقریباً 20 سال چھوٹے ہیں اور سعد کے والد نے اس شادی کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ انعم نے مزید کہا کہ شادی کی تقریب جیسمین کے گھر پر ہوئی تھی اور سعد کی فیملی اس میں شریک نہیں ہوئی تھی۔
عماد وسیم کو بےوفائی کے الزام کا سامنا، کیا عماد اور ثانیہ جدا ہوچکے؟
ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو جلد ہی یہ احساس ہو گیا کہ وہ ’ٹریپ‘ ہو چکے ہیں، مگر پھر بھی وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔
انعم حسن نے جیسمین کی طرف سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تصاویر میں دکھائی گئی سوجی آنکھیں دراصل جیسمین کی پلاسٹک سرجری کے نتیجے میں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر دسمبر 2023 کی ہیں اور ان کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انعم نے مزید کہا کہ ان دعوؤں کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی غلط قرار دیا ہے۔
دوسری جانب، جیسمین منظور کا دعوی ہے کہ انہیں ہنی ٹریپ کا شکار بنایا گیا۔ جیسمین نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا کہ وہ ان کے گھر پر رہتے ہوئے ان سے تقریباً 5 کروڑ روپے لے کر ان کے ساتھ کاروبار کرتے رہے اور جب جیسمین نے پیسوں کا مطالبہ کیا تو وہ پنڈی شفٹ ہو گئے۔ جیسمین نے اپنی ٹویٹس میں بتایا کہ ان پر پہلی بار احرام کی حالت میں تشدد کیا گیا تھا۔
جیسمین کی جانب سے تشدد کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف جیسمین اپنے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں تو دوسری طرف انعم حسن نے ان تصاویر کی حقیقت پر سوالات اٹھا کر صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
جیسمین کی آنکھ کی سوجی ہوئی تصویر نے مداحوں کو غم و غصہ میں مبتلا کر دیا، جبکہ انعم کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کا مقصد محض جھوٹ پھیلانا ہے۔