بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید اپنی منفرد فیشن سینس اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ کسی فیشن کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنی پھولے ہوئے چہرے کی وجہ سے وائرل ہو گئیں۔
عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسپتال میں ہونٹوں کی سرجری کروا رہی ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ان کے ہونٹوں پر انجیکشن لگا رہا ہے، جس سے عرفی کا چہرہ سوج چکا ہے۔ اس کے باوجود وہ ویڈیو میں مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
’اللّٰہ سزا دے رہا ہے‘، بولڈ اداکارہ عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا
ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا، ”نہیں، یہ کوئی فلٹر نہیں ہے۔ میں نے اپنے فلرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ غلط جگہ پر فل کیے گئے تھے۔ میں انہیں دوبارہ کرواؤں گی۔ میں فلرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں لیکن فلر ہٹانا تکلیف دہ ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”لپ فلرز کے لیے ایک اچھے اور قابلِ اعتماد ڈاکٹر کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ہر فینسی کلینک میں یہ مہارت نہیں ہوتی۔“
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے عرفی کی ایمانداری اور اصل تصویر دکھانے کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے ان کی سرجری کے بعد کے سوجے ہوئے چہرے پر تشویش ظاہر کی۔
عرفی جاوید کی کئی دن بعد عجیب لباس میں واپسی، ویڈیو وائرل
ویڈیو کے آخر میں، عرفی کا چہرہ سوجا ہوا اور ان کے ہونٹ واضح طور پر پھولے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے ان کی سرجری کا اثر بھی عیاں ہو رہا ہے۔