پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ آج کل اسکرین سے کافی حد تک غائب ہیں۔ ان کے مداح اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ اب ڈراموں میں نظر کیوں نہیں آتیں۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں اس کی اصل وجہ بیان کی ہے۔

علیزے شاہ جنہوں نے فلم ”سپر اسٹار“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں ڈرامہ ”عہدِ وفا“ میں مرکزی کردار ادا کر کےشہرت کی بلندیوں کو چھوا نے انڈسٹری میں جاری مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

عرفی جاوید کی لِپ فلرز سرجری کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی شادی شدہ مرد اداکارائیں اور ماڈلز کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں اور یہ رویہ نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے اپنی لباس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی کھل کر کہا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی غلط طریقے سے کام حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، پھر بھی انہیں اکثر ہدفِ تنقید بنایا جاتا ہے۔

ہاتھ میں جھاڑو، بالوں میں رولرز، بشری انصاری کادیسی ماں کا روپ سب کو بھا گیا

علیزے شاہ نے واضح کیا کہ وہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری سے فاصلے پر ہیں کیونکہ انہیں بروقت ادائیگی نہیں کی جاتی۔ ان کے مطابق، انہیں اکثر اپنی محنت کی کمائی کے لیے 3 سے 4 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

”اپنے ہی پیسے لینے کے لیے بار بار فون اور پیغامات کرنے پڑتے ہیں۔ یہ فنکار کی توہین کے مترادف ہے،“ علیزے نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب صرف انہی پراجیکٹس میں کام کریں گی جہاں عزت کے ساتھ وقت پر معاوضہ ملے۔

علیزے شاہ کے بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی جبکہ کئی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”آپ کو عزت نہیں ملتی کیونکہ آپ دوسروں کی عزت نہیں کرتیں۔“

دوسرے نے کہا، ”اگر انڈسٹری اتنی خراب ہے تو آپ غیر ملکی سفر کیسے کر لیتی ہیں؟“

جبکہ ایک اور نے تنقید کرتے ہوئے کہا، ”ہر بات کا الزام ادائیگی پر نہ ڈالیں، آپ کو خود اپنے رویے پر بھی غور کرنا چاہیے۔“

یاد رہے کہ یہ مسئلہ صرف علیزے شاہ تک محدود نہیں۔ معروف اداکار و مصنف سید محمد احمد بھی حال ہی میں اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ انہیں بھی پروڈیوسرز سے وقت پر ادائیگیاں نہیں ملتیں۔

کئی دوسرے فنکاروں نے بھی اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے، جو انڈسٹری کے اندرونی مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters