بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہمیشہ سہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنائے رکھتے ہیں، چاہے وہ اپنی فلموں کی وجہ سے ہو یا ذاتی زندگی کی وجہ سے۔ پچھلے سال بھی وہ اس وقت خبروں میں ان رہے جب ان کے مشہور باندرہ گھر، گلیکسی پر گولیاں چلائی گئیں۔ اس واقعے نے سلمان خان اور ان کے خاندان کو اضافی حفاظتی انتظامات کرنے پر مجبور کیا۔
سلمان کے گھر کے باہر مداحوں کی ایک بڑی تعداد صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے لے لیے موجود ہوتی ہے اور سلمان خان انہیں سلام کا جواب دینے کے لیے اپنی بالکونی میں نکلتے تھے، لیکن اب وہ اپنی بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ نصب کروا چکے ہیں اور چاہے عید کا تہوار ہو یا کوئی اور موقع وہ ان بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے ہاتھ لہرا کران مداحوں کی چاہت کا جواب دیتے ہیں۔
اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات کی وائرل تصاویر بھارتیوں کو مرچیں لگا گئیں
اداکار نے حال ہی میں اس نئے انتظام کے پیچھے چھپے حفاظتی وجوہات کا ذکر کیا اور بتایا کہ یہ شیشہ صرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ کوئی غیر متعلقہ شخص بالکونی میں داخل نہ ہو سکے یا گھر میں آنے کی کوشش نہ کرے۔ سلمان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی کبھار لوگوں کو اپنی بالکونی میں سوتے ہوئے دیکھا ہے اس لیے ایسا کرنا ضروری ہوگیا تھا۔
یادرہے کہ چند ماہ قبل سلمان خان کو ایک واٹس ایپ میسیج کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی اور دھمکی دینے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی گاڑی میں بم رکھ کر انہیں نقصان پہنچائے گا۔
اکشے کمار اور پریش راول کے مابین کیسے صلح ہوئی؟
پولیس نے اس ملزم کا پتہ گجرات کے شہر وڈودرا میں لگایا اور واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
اداکار کی زندگی کوایک اور بڑا خطرہ لارنس بشنوئی کی شکل میں ہے۔ بشنوئی نے سلمان خان پر 1998 میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا تھا، جو ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ بنا کیونکہ بشنوئی برادری اس جانور کو مقدس مانتی ہے۔
اس جنگ نے سلمان کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہی لڑائی ایم ایل اے بابا صدیق کی جان لینے کا سبب بھی بنی ۔ ان سب واقعات کے بعد سلمان کو اپنے گھر میں اضافی حفاظتی انتظامات کرنے پڑے، جن میں بلٹ پروف شیشہ لگانا بھی شامل ہے۔