بھارت میں میں ایک نوجوان نے لہنگا واپس نہ لینے پرہنگامہ کھڑا کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےپھیل گئی اور صارفین نے اسے ”2025 کا سب سے ڈرامائی ریٹرن“ قرار دے دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں سیانی نامی نوجوان نے اپنی منگیتر کے لیے 32 ہزار روپے کا خوبصورت لہنگا خریدا، لیکن منگیتر کے ناپسند کرنے کی وجہ سے اس نے یہ لہنگا واپس کرنا چاہا جسے دوکاندار نے لینے سے انکار کردیا جس پر نوجوان نے طیش میں آکرایکشن موڈ آن کر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے دکان میں داخل ہوتے ہی چاقو نکال کر مہنگے کپڑوں کو کاٹنا شروع کر دیااور دھمکیاں دیتا رہا کہ“اگر پیسے واپس نہ کیے تو تمہیں بھی اسی طرح کاٹ ڈالوں گا!“

نوجوان کپڑوں کو کاٹنے کے بعد دوکان سے باہر چلا گیا۔ دکاندار اور عملہ اسےسکتے کے عالم میں دیکھتے رہ گئے۔

احتجاج کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے مزاحیہ تبصروں سے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔

کسی نے لکھا: ”بھائی، ریٹرن پالیسی نہیں پسند تو نیٹ فلیکس پرغصہ نکالو!“

دوسرے کا کہنا تھا: ”محبت میں لہنگا بھی مہنگا لگتا ہے!“

فی الحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، لیکن عوامی عدالت نے نوجوان کو’لہنگا واریئر’ کا خطاب دے دیا ہے۔

More

Comments
1000 characters