پاکستان کے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوان اداکارعاشر وجاہت اور بین ااقوامی شہرت یافتہ ہانیہ عامر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ دونوں کی ایک ساتھ گھومتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر اکثر وائرل ہوتی رہتی تھیں۔

ہانیہ خود بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ وجاہت رؤف کی فیملی کے بہت قریب ہیں اور عاشراورنائل ان کے لیے فیملی کی طرح ہیں۔ اسوقت ہانیہ اور عاشر دونوں اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور اب اپنے اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

بہو دیر سے اٹھتی ہے تو زارا یاد آتی ہے، اسما عباس

چند سال قبل عاشر وجاہت اور نائل وجاہت کو ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا اور انٹرنیٹ نے ان پر کافی تنقید کی تھی۔ بہت سے لوگوں نے ویڈیو کو نامناسب کہا اس کے بعد سے ان تینوں کو انٹرنیٹ پر ایک ساتھ گھومتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

عاشروجاہت ایک پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے، جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سمیت اپنے مشہور دوستوں کے ساتھ زیادہ نظر نہ آنے کے بارے میں بات کی۔

عرفی جاوید کی لِپ فلرز سرجری کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

انہوں نے شیئر کیا کہ ایک بہت مشہور اداکار جس کا وہ نام لیں گے نےانہیں بتایا کہ اگر وہ مسلسل مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آتے رہیں گے، تو ان کی اپنی پہچان اور صلاحیت پسِ پشت چلی جائے گی اور لوگ سجمھیں گے کہ یہ صرف ان کے ساتھ نظر اتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی انفرادی پہچان بنائیں اور اس پر محنت کریں۔

عاشر وجاہت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مشورے کو دل سے اپنایا اور وضاحت کی کہ ان کے آج بھی اپنے شوبز دوستوں، بشمول ہانیہ عامر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ ان رشتوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters