بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکارموہیت سُری اپنی تازہ ترین ہٹ فلم سَیارہ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ رومانوی داستان پر مبنی یہ فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور ناظرین کے دلوں کو چھورہی ہے لیکن موہیت سُری کی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو ان کی فلموں جیسی محبت کی کہانی ہے، جو حقیقت میں بھی ان کے ساتھ ہے۔

موہت سُری نے اداکارہ اُدیتا گوسوامی سے شادی کی ہے، جنہیں انہوں نے 2005 میں بطور ہدایتکاراپنی پہلی فلم زہر میں ڈائریکٹ کیا تھا۔

ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل

دیتا گوسوامی نے 2003 میں اپنی پہلی فلم پاپ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، جس کی ایک خاص یاد موہیت سُری کے دل میں ہمیشہ زندہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں موہت سُری نے بتایا، ”میں آج بھی وہی لڑکا ہوں جو ممبئی کے امر جوس سینٹر کے باہر بیٹھ کر اُدیتا کے پوسٹر کو دیکھ رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ میں اس لڑکی سے شادی کروں گا۔ مجھے اُس وقت نہ تو وہ لڑکی معلوم تھی اور نہ ہی میں نے کبھی سوچا تھا کہ میرا یہ خواب حقیقت بن جائے گا، لیکن میں نے کہا، اور شاید کائنات نے میری بات سن لی۔“

عرفی جاوید کی لِپ فلرز سرجری کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

ڈائریکٹر نے یاد کیا کہ انہوں نے فلم ”پاپ“ کی ڈائریکٹر پوجا بھٹ (جو ان کی کزن ہیں) کو یہ بات بتائی اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ حقیقت بن جائے گی۔

“میں فلم کے ایک ٹرائل کے لیے گیا تھا اور پوجا نے مجھے اُن سے ملایا، کہا، ”اُدیتا، یہ موہیت ہیں ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں اورآپ سے شادی کے خواہشمند ہیں۔“ موہت نے اس لمحے کو شرمندگی اور خوشی دونوں کے احساسات سے بھرا یاد کیا۔

موہیت سُری اور اُدیتا گوسوامی کی شادی 2013 میں ہوئی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ موہیت کا کہنا ہے، “میں اب بھی اُسی سے پہلے کی طرح محبت کرتا ہوں ۔ جب وہ میری تعریف کرتی ہے تو دل خوش ہو جاتا ہے اور جب وہ مجھ سے بات نہیں کرتی تو دل اداس ہو جاتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجھ سےاکثر لڑتی ہے کہ تم نے اپنی ساری جذبات اپنی فلموں میں ڈال دیے ہیں، لیکن میں اب بھی وہی لڑکا ہوں جو اُدیتا سے محبت کرتا ہے۔“

More

Comments
1000 characters