بولی وڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن نے حال ہی میں اپنی بیوی کاجل اور بچوں یُگ اور نائسا کے ساتھ اپنی فیملی زندگی کے بارے میں کچھ مزے دار باتیں شیئر کی ہیں۔

اجے نے بتایا کہ ان کے گھر میں ایک فیملی واٹس ایپ گروپ ہے، مگر وہ اسے ہمیشہ میوٹ پر رکھتے ہیں کیونکہ وہاں ”بکواس“ چلتی رہتی ہے۔

اجے دیوگن نے ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ”میں اس کا جواب نہیں دیتا، کیونکہ بچوں کے درمیان اتنی زیادہ بکواس چلتی رہتی ہے کہ میں اس میں نہیں ہوں۔ کوئی میرے جواب کا انتظار نہیں کرتا اور کوئی مجھے میسج بھی نہیں کرتا۔“

جب پوچھا گیا کہ ایمرجنسی میں کاجل کیسے رابطہ کرتی ہیں، تو اجے نے بتایا کہ ان کا فون ہمیشہ آن ہوتا ہے، بس گروپ چیٹ میوٹ ہوتی ہے۔

اجے نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی نائسا پورے فیملی کے ہالیڈے پلان کرتی ہیں جبکہ بیٹے یُگ کو گھر پر رہنا پسند ہے۔

اجے نے مزاحیہ انداز میں کہا، ”یُگ بہت چِل ہے۔ وہ کہتا ہے کہ مجھے گھر سے نکلنا نہیں ہے۔ وہ کہتا ہے، ’پیسہ کیوں ضائع کرنا؟ کیوں سفر کرنا؟‘ وہ بالکل میرے جیسا ہے۔ زیادہ تر چھٹیوں میں کاجل اور نائسا ساری پلاننگ کرتی ہیں اور ہم آرام کرتے ہیں۔“

اجے اور کاجل پہلی بار 1995 میں فلم ”ہلچل“ کی سیٹ پر ملے تھے، اور چار سال ڈیٹنگ کے بعد 1999 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی بیٹی نائسا 2003 میں پیدا ہوئی اور بیٹا یُگ 2010 میں۔

کاجل حال ہی میں وِشال فوریا کی ہدایتکاری میں بنی مائتھولوجیکل ہارر فلم ”ماں“ میں نظر آئی تھیں، جسے اجے دیوگن اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ فلم 27 جون کو ریلیز ہوئی۔

اجے دیوگن کی آخری فلم ”آزاد“ تھی۔ اس میں اجے نے ایک بغاوت کرنے والے اور مہارت والے گھڑ سوار کا کردار ادا کیا تھا ۔

اب اجے دیوگن اپنی اگلی فلم ”سن آف سردار 2“ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم 1 اگست 2025 کو ریلیزکی جائے گی۔

More

Comments
1000 characters