سوشل میڈیا کا مشہور جوڑا ربیکا خان اور حسین ترین حال ہی منگنی اور نکاح کی پرمسرت تقریب کے بعد پہلی بارایک ساتھ عمرہ ادا کر رہا ہے۔

یہ جوڑا اپنی عمرہ کے سفر کے اہم لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا تاکہ اپنی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرسکیں۔

ایک خاص موقع پر جب ربیکا خان خانہ کعبہ کے سامنے اپنی اور شوہر کی دعا کی ویڈیو بنا رہی تھیں تو یہ منظر کسی اور نے کیمرے میں قید کر لیا۔ اس کے بعد جوڑے کو عمرہ کے دوران وی لاگنگ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس وی لاگنگ پر سخت تنقید کی، کچھ نے کہا، “یہ لوگ مرتے دم تک وی لاگ کرتے رہیں گے۔“کسی نے کہا ”انہیں کوئی کیوں نہیں روکتا۔“

یہ تبصرے بہت زیادہ وائرل ہوئے اور صارفین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ عمرہ جیسے مقدس موقع پر وی لاگنگ کرنا مناسب نہیں۔

ربیکا خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی عمرہ ادائیگی پر شکر ادا کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ دیکھے بغیر کہ کوئی کہاں ہے، فوراً تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسا ہوتا ہے توہم خاموش ہوجاتے ہیں اور اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں اور ہمارے سارے معاملات درست ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی منفی کمنٹس کرتے ہیں تو انہیں اچھی طرح سوچ سمجھ کر کہنا چاہیے اور اگروہ ویسا نہیں کرتے ہیں تو پھر ہمیں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “ آپ کو یاد رکھنا چاہیے تھا کہ کہاں کھڑی ہیں اور چند دنوں کے لیے سوشل میڈیا چھوڑ دینی چاہیے تھی۔“

ایک اور نے کہا، ”اگرآپ کو پرواہ نہیں تھی تو پھر وضاحت کیوں کر رہی ہیں؟“ ایک صارف نے کہا، ”آپ ہر بات عوام کے سامنے پوسٹ کرتی ہیں، اس لیے فطری بات ہے کہ تنقید ہوگی۔“

More

Comments
1000 characters