بھارت میں ہونے والی شادیوں پر اکثر ایسے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جس میں دُلہن یا دولہا اس رشتہ سے راضی نہیں ہوتے یا پھر لالچ میں آکر اپنی سے بڑی عمر کی خاتون یا مرد سے شادی کی جاتی ہے جس پر بعد میں سوا پچھتاوے کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، ایک ایسا ہی واقعہ جے پور کے علاقے کوٹ کھوڑا میں پیش آیا۔ جہاں ایک 42 سالہ شخص کی شادی کے خواب صرف 13 دن میں چکنا چور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے کوٹ کھوڑا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں نئی نویلی دُلہن شادی کے محض 13 دن بعد زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہوگئی، جس سے نہ صرف دولہا بلکہ سارا سسرال صدمے سے دوچار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 42 سالہ شخص نے دہلی کی رہائشی ایک خوبصورت لڑکی پریتی سے شادی کی، جس کا بندوبست ایک این جی اوز نے کیا تھا۔

بھارت: شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی

این جی اوز بروکر نے دولہا سے 3.6 لاکھ روپے بطور اخراجات اور مبینہ طور پر دلہن کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لیے وصول کیے۔ شادی 5 جولائی 2025 کو ہوئی اور پریتی مثالی بہو بن کر سسرال آ گئی۔

شادی کے 13 دن بعد، 18 جولائی کی صبح پریتی کے والدین اور چند افراد اچانک سسرال پہنچے اور خود کو ایک این جی او کا رکن ظاہر کرتے ہوئے گھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

اسی شور شرابے کے دوران پریتی نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور گھر کی الماری سے 63 ہزار روپے نقدی اور سونے کے زیورات چرا کر اپنے ساتھیوں کے حوالے کیے اور سب کے ساتھ فرار ہو گئی۔

بچوں کی شادی سے چند روز قبل دلہے کا والد اور دلہن کی والدہ بھاگ گئے

بعد میں پریتی نے فون پر دولہا کے خاندان سے مزید رقم مانگی اور نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے کوٹ کھوڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔ ایس ایچ او بھرت لال کے مطابق، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پریتی سمیت اس کے تمام ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

More

Comments
1000 characters