پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، جب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے ساتھ روا رکھے گئے غیر پیشہ ورانہ رویے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سینئر شخصیات جیسے شازیہ منظور، جگن کاظم اور یاسر نواز پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان انکشافات کے بعد، میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے علیزے شاہ سے باضابطہ معذرت کر لی ہے، جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ برائیڈل کوچر ویک 2021 کے دوران ان کا ریمپ پر گرنا محض حادثہ نہیں تھا، بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے سوشل میڈیا پرروائرل ہونے کے لیے جان بوجھ کر انہیں دھکا دیا۔ علیزے نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد جگن کاظم نے ان کے گرنے کو طنزیہ انداز میں پیش کیا، جس سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں۔
علیزے شاہ نے ریمپ پر اپنے گرنے کی وجہ شازیہ منظور کو قرار دے دیا
علیزے شاہ کا کہنا تھا، ’جگن کاظم کا اس واقعے پر مذاق اُڑانا افسوسناک تھا۔ ایسی حرکات عوامی سطح پر شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔‘
اس تنازعے کے جواب میں جگن کاظم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے نہایت عاجزانہ انداز میں علیزے شاہ سے معافی مانگی۔
جنت مرزا کے کارتک آریان کے ساتھ فلم کی آفر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
انہوں نے کہا، ”علیزے بیٹا، تم میرے بیٹے کی عمر کی ہو، اگر میری کسی حرکت سے تمہیں دکھ پہنچا ہو تو میں دل سے معافی چاہتی ہوں۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ ویڈیو تمہارے لیے تکلیف دہ ثابت ہوگی۔“
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو تقریباً چار سال پرانی ہے اور ان کا ارادہ کسی کو نیچا دکھانا یا مذاق بنانا ہرگز نہیں تھا۔
انہوں نے علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،میں ہمیشہ اپنی غلطیوں پر معذرت کرتی ہوں، چاہے وہ دوست ہوں یا خاندان کے افراد۔ اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ کو تکلیف پہنچی ہے، تو میں فوراً معذرت کرتی۔ کیونکہ یہ ہمار فرض بنتا ہے کہ اگر ہماری وجہ سے کسی کا دل دکھا ہوتو اس سے فورا معافی مانگ لینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، چونکہ آپ نے یہ معاملہ عوامی سطح پر اٹھایا، اس لیے میں بھی پبلک پلیٹ فارم پر آپ سے معافی مانگ رہی ہوں۔
جگن کاظم کی اس عاجزانہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حالانکہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا تھا لیکن ایک سینئر فنکار کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنا اور معذرت کرنا غیر معمولی جرات اور اخلاقی بلندی کا ثبوت ہے۔