پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ کومل میر ان دنوں نہ صرف اپنی اداکاری اور نئے لک کی وجہ سےخبروں میں ہیں، بلکہ ان کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔ اور اس کی ایک بڑی وجہ ان کی قریبی دوست اور معروف اداکارہ یشما گل کا حالیہ انکشاف ہے۔
کچھ عرصہ قبل کومل میر کے وزن میں اضافے اور مبینہ سرجری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
کئی لوگ ان کی ٹرانسفارمیشن کو خوب سراہ رہے ہیں اور کچھ افراد تو براہ راست شادی کی پیشکشیں کرنے لگے۔
اسی تناظر میں یشما گل کا تبصرہ بھی خاصا دلچسپ سمجھا جا رہا ہے، جس میں وہ خود بھی کومل کی شادی کرانے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ شومیں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، “میری قریبی دوست کومل میر کی آج کل بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اور ان کی رشتوں کی لمبی قطار ہے۔
انہوں نے کہا کہ، کئی لوگ انہیں اپنے گھر کی بہو بنانا چاہتے ہیں اور میں خود بھی اس کی جلد سے جلد شادی کروانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہوں۔
یشما گل کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں ایک بار پھر کومل میر کی شادی سے متعلق دلچسپی بڑھ گئی ہے اور کئی مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی شروع کر دیے ہیں۔
جہاں ایک طرف کومل میرکا شوبز کیریئراپنے عروج پر ہے وہیں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں اور یشما گل کی گفتگو نے ان کےمداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا جلد ہی ہمیں کومل میر کی شادی کی خوشخبری سننے کو ملے گی یا یہ محض افواہیں ثابت ہوں گی۔