پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند برس قبل کئی مرتبہ جنات دکھائی دیے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مریم نفیس نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں۔
سارہ خان نے اپنے وائرل ’فیمینسٹ‘ بیان پر کھل کر بات کردی
میزبان کے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ جنات تھے ۔ اس خوفناک تجربے نے ان کے دل میں شدید خوف پیدا کر دیا جو کئی مہینوں تک ان کے ساتھ رہا۔
انہوں نے کہا کہ چھ سے سات مہینے تک انہیں یہ محسوس ہوتا رہا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور وہ اکثر خوفزدہ رہتی تھیں۔
’رات کو بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں‘: احمد حسن کے انکشاف نےسوشل میڈیا پرہلچل مچادی
اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی جب کراچی میں تنہا ہوتی ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جاتے ہیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔ مریم نفیس نے اپنے اس تجربے کو بڑے سنجیدگی سے بیان کیا اور کہا کہ یہ خوف ان کے دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔
مریم نفیس نے اپنی اداکاری کا آغاز ڈرامہ ’دیارِ دل‘ سے کیا تھا جہاں انہوں نے ’زرمینہ‘ کا کردار ادا کیا۔ ان کے فنی کیرئیر کے دوران وہ کئی سپر ہٹ پراجیکٹس کا حصہ رہیں اور لاکھوں دلوں پر راج کیا۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔
گذشتہ برس 2022 میں مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کی تھی، اور اس سال مارچ میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے عیسیٰ رکھا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد مریم نفیس نے کچھ عرصہ پراجیکٹس سے دوری اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب وہ جلد اپنی اسکرین پر واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔