نیا فولڈ ایبل فون کی مارکیٹ میں سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7’ اپنی مضبوطی اور پائیداری کے حوالے سے ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔
مقبول یوٹیوبر اور ٹیک ریویو ماہر زیک نیلسن، جنہیں JerryRigEverything کے نام سے جانا جاتا ہے، نے فون پر کئی طرح کے سخت ترین ٹیسٹ کیے جن میں خراش، آگ، دھول اور موڑنے کے ٹیسٹ شامل تھے۔ لیکن تمام تر آزمائشوں پر پورا اترتے ہوئے گلیکسی زی فولڈ 7’ نے بغیر نقصان کے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
معروف ڈیٹنگ ایپ نے خواتین کی ذاتی تصاویر اور چیٹس لیک کردیں
خراش اور حفاظتی شیشے کا ٹیسٹ
فون کی کور اسکرین اور پچھلے پینل پر گوریلا گلاس سیرامک 2 لگایا گیا ہے جو سختی اور مضبوطی کے اعتبار سے عمدہ ثابت ہوا۔ زیک نیلسن کے مطابق، Mohs ہارڈنیس پیمانے پر خراشیں سطح 6 سے ظاہر ہوئیں جبکہ سطح 7 پر گہرے نشان پڑے۔ اندرونی اسکرین گرچہ نسبتاً نازک تھی لیکن اس کے باوجود اچھی حالت میں رہی۔ فون کا ایلومینیم فریم تیز اوزاروں سے زیادہ اچھی مزاحمت نہ کرسکا۔ لیکن یہ عام صارفین کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔
گاڑی کے بونٹ پر’فش ایکویرئیم’ بنانے والے شہری کو شدید تنقید کا سامنا
کیمرہ رِنگ کی مضبوطی
گلیکسی زی فولڈ 7’ میں کیمرہ رِنگ ڈیزائن کو بہتر بنایا گیا ہے اور پچھلے ماڈلز کے برعکس اس میں زیادہ مضبوط دھات استعمال کی گئی ہے۔ زیک نیلسن نے کیمرہ رِنگ پر خراش لگانے کی کوشش کی لیکن یہ اپنے مقام پر مضبوطی سے قائم رہی، جو فون کی مجموعی تعمیراتی معیار کی عکاسی کرتی ہے۔
دھول سے بچاو کا ٹیسٹ
اگرچہ فون کو IP68 کی مکمل واٹر اور ڈسٹ پروف ریٹنگ حاصل نہیں ہے، لیکن اسے IP48 ریٹنگ دی گئی ہے جو 1 ملی میٹر یا اس سے بڑے ذرات سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔ زیک نے فون کے قبضے اور اندرونی اسکرین پر باریک دھول چھڑک کر اسے کئی بار کھولا اور بند کیا، مگر فون کا قبضہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتا رہا، جو قابل تعریف ہے۔
آگ سے جانچ
خراش ، دھول کے ساتھ ساتھ لائٹر کے شعلہ سے بھی تجربہ کیا گیا ۔ شعلے کو فون کی اسکرین پر لگانے پر بیرونی کور اسکرین تقریباً 15 سیکنڈ تک ٹھیک رہی، جبکہ اندرونی اسکرین 10 سیکنڈ میں متاثر ہوئی۔ دونوں اسکرینوں پر مستقل نشان پڑ گئے جو OLED اسکرینز کی عمومی خصوصیت ہے۔
موڑنے کی جانچ
موڑنے کے ٹیسٹ میں فون کو دونوں طرف سے دباؤ دیا گیا، مگر گلیکسی زی فولڈ 7’ نہ ٹوٹا نہ جھکا اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان ہوا۔ یہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ اب تک کا سب سے پتلا فولڈ ایبل فون ہے۔
موٹائی کے حوالے سے تازہ انکشاف
کوریائی صارفین کی تنظیم کی تحقیق کے مطابق، سام سنگ کی جانب سے دی گئی موٹائی 8.9 ملی میٹر سے کچھ کم یعنی 8.82 ملی میٹر نکلی ہے۔ یہ دیگر برانڈز جیسے Honor، Vivo اور Xiaomi کے برعکس ہے جو اپنی ڈیوائسز کی موٹائی کم بتاتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ زیادہ ہوتی ہے۔
سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7’ نے سخت جانچ کے ان تمام مراحل کو کامیابی سے عبور کیا ہے اور اس کی پائیداری اس کے صارفین کے لیے اعتماد کا باعث ہے۔ فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں سام سنگ کی یہ نئی پیش کش اپنی مضبوطی اور باریکی کے حوالے سے ایک اعلیٰ معیار قائم کرتی ہے۔