کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے، اپنے بالوں میں 711 گولف ٹیز لگا کر ایک انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
45 سالہ آنیا باناش جو کہ گولف کی شوقین ہیں، نے ”بالوں میں سب سے زیادہ گولف ٹیز لگانے“ کا اعزاز حاصل کیا۔ اُن کے دوستوں نے تقریباً 47 منٹ تک اُن کے بالوں میں یہ چھوٹے لکڑی کے پیگس بھرنے میں مدد کی۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا، ”میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میرا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں آئے، یہ میرا ایک خواب تھا۔ میں نے سوچا کہ گولف سے متعلق کچھ منفرد کرنا چاہیے اور یہ خیال میرے ذہن میں آیا،“
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ خیال جوئل اسٹریسر سے آیا، جو اپنی داڑھی میں مختلف اشیاء رکھنے کے کئی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں ۔
باناش نے کہ، ”جوئل یقیناً داڑھی کے عظیم ریکارڈز ہیں۔ میں نے ان کے سفر کو فالو کیا اور واقعی میں ان کی انفرادیت، تخلیقی صلاحیت اور مزاح سے بے حد متاثر ہوئی،“