بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے بگ باس 19 میں شرکت کے حوالے سے افواہوں پر اپنی رائے دی ہے۔

بالی ووڈ کےدبنگ اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں چلنے والا بگ باس بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ریئلٹی شوز میں سے ایک ہے۔

’کاجول بہت بدمزاج اور جھگڑالو تھی‘، بہن کے دلچسپ انکشافات

یہ شو اپنے نئے اور دلچسپ سیزن کے ساتھ واپس آ چکا ہے اور اس بار بھی اس کے سیلیبریٹی شرکا کے بارے میں کافی چرچے ہیں۔ خبریں بردش کر رہی ہیں کہ اب اداکارہ ملیکہ شیراوت بھی ان شرکا کی فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم، اداکارہ نے آخرکار ان افواہوں پر اپنی رائے دی ہے۔

ملیکہ شیراوت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بگ باس 19 میں شرکت کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

کرشمہ کپور کا سنجے کپور کے 30,000 کروڑ کےاثاثے میں کوئی حصہ نہیں: بچے قانونی وارث

اداکارہ نے لکھا،”تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے، میں بگ باس نہیں کر رہی اور کبھی نہیں کروں گی۔ شکریہ۔“

اس سے پہلے ملیکہ کو بگ باس 18 میں بطور مہمان دیکھا گیا تھا، جہاں وہ اپنی فلم ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ کے پروموشن کے لیے آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ میناکشی سشادری کو بھی سلمان خان کے اس نئے سیزن میں حصہ لینے کے لیے دعوت دی گئی تھی، لیکن انہوں نے اس آفر کو ریجیکٹ کر دیا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ، کئی بالی ووڈ ستارے بگ باس کے مختلف سیزنز میں بطور کھلاڑی شامل ہو چکے ہیں جن میں روی کیشن، سنی لیون، شلپا شیروڈکر، تنیشا مکرجی، شمیتا شیٹی، رہل رائے، اور پووجا بھٹ جیسے نام شامل ہیں۔

بگ باس 19 کا ایک پرومو ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں شو کے نئے لوگو کا انکشاف کیا گیا ہے جو ایک رنگین آنکھ کی شکل میں ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ شو کئی رنگوں، تنازعات، اور تفریح سے بھرپور ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 19 کا پریمیئر 29 اور 30 اگست کے ویک اینڈ پر متوقع ہے۔ یہ شو پہلے جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ ہر قسط سب سے پہلے اس اسٹریمر پر دستیاب ہوگی۔

گرچہ اس سیزن میں سلمان خان کی میزبانی کی توقع کی جا رہی ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق پہلے تین مہینے مکمل ہونے کے بعد فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور میزبان کے فرائض سنبھالیں گے۔

سیزن 19میں 15 شرکا شامل ہوں گے اور اس کے علاوہ 3 سے 5 وائلڈ کارڈ انٹریز بھی ہوں گی۔ اب تک بگ باس 19 میں حصہ لینے کے لیے 20 سے زائد مشہور شخصیات اور انفلوئنسرزسے رابطہ کیا جا چکا ہے۔

More

Comments
1000 characters