رجب بٹ ایک ایسے پاکستانی فیملی ویلاگر ہیں جنہوں نے اپنی فری اسٹائل ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پائی ہے۔ اب وہ کئی متنازعہ باتوں اور جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان پر کئی مقدمات بھی درج ہیں۔
ان کی شادی بھی سوشل میڈیا پر خاصی ہنگامہ خیز رہی اور اس شادی کی دھوم دھام کی سوشل میڈیا پر بھی خوب کوریج کی گئی۔ ان کا اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ رشتہ ایک کشمکش سے بھرپور سفر رہا ہے۔
رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وی لاگنگ سے بھی کنارہ کشی کا اعلان
حال ہی میں رجب بٹ ایک تنازعے میں الجھ گئے ہیں کیونکہ ان کے دوستوں کی چند پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس تنازعے پر ایک ولاگ کے ذریعے بات کی اور کہا کہ ان کے ”کم ظرف دشمنوں“ نے یہ ویڈیوز لیک کی ہیں اور کچھ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ وہ شروع میں وضاحت دینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے مگر اب اپنے فینز کے لیے یہ وضاحت کر رہے ہیں۔
ویلاگ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بیوی میکے میں ہیں۔ رجب بٹ نے ایمان کے بھائی کے بیان پر بھی بات کی جو ایک لائیو سیشن میں دیا گیا تھا۔
رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں
انہوں نے ایمان کے بھائی کو مخاطب کیااور کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں نے ایمان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور نہ ہی کسی چیز سے روک رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمان کو شام 5 بجے تک سونے کی مکمل آزادی ہے اور کوئی اسے کبھی اس پر سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ آپ ایمان کو ہسپتال لے جا رہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ میں نے اس کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں۔
رجب نے یہ بھی کہا کہ ایمان اور ان کے درمیان کچھ مسائل ہیں جنہیں وہ خود حل کریں گے۔ انہوں نے ایمان کے بھائی کو دھمکی دی کہ وہ ایمان کو ویوز کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ آپ بھی اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں۔