بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک لیجنڈ ہیں جنہوں نے کئی میدانوں میں طبع اآزمائی کی اور اپنے بے مثال ٹیلنٹ کا ثبوت دیا چاہےوہ اداکاری، ہو، گلوکاری ہویا میزبانی۔

اپنے کیریئر سے ہٹ کر بشری انصاری کی یہ خوبی رہی ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں کئی مشکلات کے باوجود ہمیشہ مسکراتی رہیں اور کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ کس کشمکش سے گذر رہی ہیں۔

بشری انصاری نےخوبصورت شہر سے جڑی دکھ بھری یادوں کو شیئر کردیا

اداکارہ کی دو شادیاں ہو چکی ہیں۔ ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری تھے جو ایک کامیاب ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے۔ ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی طلاق کے بارے میں بہت عرصے تک بات نہیں کی۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام سے دور رکھا اور اپنی موجودہ زندگی میں شوہر اقبال حسین کو شادی کے پانچ سال بعد منظر عام پر لائیں۔ اب وہ اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور شوہر کیسے تھے۔

بشری انصاری نے اپنی پہلی شادی کامثبت پہلو شیئر کردیا

بشریٰ انصاری نے ایک شو میں کہا کہ وہ ہمیشہ شادی کو پریوں کی کہانی کی طرح سمجھتی تھیں کیونکہ ان کے والدین کی شادی بہت خوبصورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی شادی اس سوچ کے ساتھ کی کہ ان کی زندگی فلمی ہوگی۔ لیکن ان کے پہلے شوہر ایک عام پاکستانی مرد تھے۔ انہیں گھریلو کاموں اور بشریٰ کے کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مسائل تھے۔ وہ ایک روائتی مرد تھے جو بیویوں سے بہت زیادہ مطالبہ کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters